Bharat Express

Karnataka Elections 2023: کرناٹک انتخابی تشہیر میں ہو رہی بیان بازی پر الیکشن کمیشن کی نصیحت، سیاسی پارٹیاں اٹھائیں یہ قدم

Karnataka Assembly Elections 2023: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو تشہیر کے دوران احتیاط برتنے اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی ضوابط کی خلاف ورزی ہونے پر افسران کو کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔

الیکشن کمیشن

Karnataka Elections 2023: الیکشن کمیشن نے کرناٹک میں انتخابی تشہیر کے دوران زبان کے گرتے سطح کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ کمیشن نے منگل (2 مئی) کو سبھی سیاسی جماعتوں کے لئے نصیحت جاری کی ہے اور پارٹیوں سے احتیاط برتنے کو کہا ہے۔ منگل کو ہی کانگریس اور بی جے پی کے لیڈران نے اپنے اپنے مطالبات سے متعلق الیکشن کمیشن کے افسران سے ملاقات کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کرناٹک الیکشن کے دوران تشہیر کر رہے تمام اسٹارکیمپینر، قوم اور ریاستی سطح کی سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران زبان کے گرتے سطح پر دھیان دیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام اسٹار کیمپینراورسیاسی جماعت ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ اور ضوابط پر عمل کریں۔

سیاسی جماعتوں کو دی یہ نصیحت

الیکشن کمیشن نے اس کے ساتھ ہی انتخابی افسران سے بھی کہا ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ اگر کہیں ضوابط کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہاں پر ضوابط کے لحاظ سے کارروائی کی جائے۔ سینٹرل الیکشن کمیشن نے کرناٹک الیکشن کے دوران انتخابی تشہیر کر رہے لیڈران اور سیاسی جماعتوں کو قابل اعتراض زبان کا استعمال کرنے سے بچنے کی نصیحت دی ہے۔

بی جے پی نے اٹھایا بجرنگ دل کا معاملہ

اس سے قبل بی جے پی کے نمائندہ وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے دوران بجرنگ دل کا موضوع بھی اٹھایا۔ پیوش گوئل اور انل بلونی نے کمیشن سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے بعد پیوش گوئل نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ کانگریس کرناٹک میں انتخابی عمل میں بار بار رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعظم سے متعلق بار بار کئے جا رہے قابل اعتراض تبصرے بھی اسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مسلسل معاشرے کو تقسیم کرنے والی باتیں کر رہی ہے۔ بجرنگ دل کے موضوع پر پیوش گوئل نے کہا کہ ہم نے ان سبھی باتوں کو کمیشن کے سامنے اٹھایا ہے۔ کانگریس وفد کے الزامات پر پیوش گوئل نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک بیان دکھا دے، جس میں بی جے پی لیڈران نے کوئی غلط بات کہی ہو۔

کانگریس نے بی جے پی لیڈران کے خلاف دی شکایت

الیکشن کمیشن سے ملاقات کرنے والے کانگریس کے نمائندہ وفد میں اجے ماکن، سلمان خورشید، پون کھیڑا اور وویک تنکھا ودیگر لیڈران شامل رہے۔ کانگریس نے امت شاہ، جے پی نڈا اور یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے کرناٹک اسمبلی انتخابی مہم میں دیئے گئے بیانوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت دی۔ پارٹی نے ان بیانات کو ہیٹ اسپیچ بتاتے ہوئے ان پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔