Imran Masood Joins Congress: عمران مسعود کانگریس میں شامل، لوک سبھا الیکشن لڑنے سے متعلق کہی یہ بڑی بات
Imran Masood News: عمران مسعود کو کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے رکنیت دلائی۔ بی ایس پی نے راہل گاندھی کی تعریف کرنے پر عمران مسعود کو ڈسپلن شکنی کے الزام میں پارٹی سے نکال دیا تھا۔
Monu Manesar in Nuh Violence: جنید-ناصر کے قتل سانحہ کا ماسٹر مائنڈ مونو مانیسر کی رہائی کے لئے بجرنگ دل اور وی ایچ پی نے اٹھایا یہ بڑا قدم
مبینہ گئورکشک مونومانیسر کی رہائی کے مطالبہ سے متعلق ہندو تنظیموں نے سڑک پرخوب ہنگامہ بھی کیا اورسائبرسٹی گروگرام میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کرکے ڈی سی کو میمورنڈم سونپا۔ اس دوران تمام ہندو تنظیموں کے سینکڑوں کارکنان نے مونو مانیسر کو ضمانت دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Sikkim Floods: سکم میں سیلاب کی تباہی سے 25000 افراد متاثر، 1200 مکانات بہہ گے، 41 افراد ہلاک
انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پی ایس تمانگ کے حوالے سے کہا ہے کہ سکم میں اب تک 19 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
Telangana Election 2023: بی آر ایس کو جھٹکا، کاسریڈی نارائن ریڈی کانگریس میں شامل، اجمیرا ریکھا نے بھی پارٹی کو کہا الوداع
بی آر ایس کے دو لیڈروں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ خانپور ایم ایل اے اجمیرا ریکھا نے پارٹی چھوڑ دی۔ قانون ساز کونسل کے رکن کاسریڈی نارائن ریڈی نے پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
NCP Crisis: اجیت پوار نے پیش کئے فرضی دستا ویز،الیکشن کمیشن سے بولے شرد پوار، اگلی سماعت 9 اکتوبر کو
سنگھوی نے اجیت پوار گروپ پر غلط اور جعلی دستاویزات دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غلط دستاویزات دے تو اسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ مرنے والوں کی دستاویزات بھی دی گئیں۔ لوگوں نے یہ کہہ کر بھی انکار کر دیا کہ انہوں نے دستخط نہیں کیے تھے۔ غلط کاغذات کے ذریعے پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی گئی۔
Sikkim Floods: سکم میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ، کم از کم 40 افراد ہلاک، تیستا ندی سے 22 لاشیں برآمد
شدید سیلاب میں کئی فوجی بھی لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔ تریشکتی کور کے سپاہی شمالی سکم کے چنگتھانگ، لاچنگ اور لاچن کے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے شہریوں اور سیاحوں کو طبی امداد اور ٹیلی فون رابطہ وغیرہ فراہم کرنے کا کام کر رہے تھے، لیکن یہ فوجی سیلاب کے بعد سے لاپتہ ہیں۔
ایم ایس سوامی ناتھن: زرعی خوشحالی کا ایک نیا عہد متعارف کرانے والی عبقری شخصیت
سبزانقلاب نے بھارت کے ’کرسکتے ہیں کے جذبے‘ کی جھلک نمایاں کی- یعنی یہ ثابت ہوا کہ اگر ہمارے سامنے بے شمارچیلنجزہوں تو ان کے بالمقابل ہمارے پاس بے شمار اذہان بھی ہیں جن کے اندر اختراع کی رمق موجود ہے جو ان چیلنجزپرقابو حاصل کرسکتے ہیں۔
IGI Airport: آئی جی آئی ایئرپورٹ پولیس نے ایک ماہ میں ایمیگریشن ریکٹ کے 11 ایجنٹس کو کیا گرفتار
آئی جی آئی ایئر پورٹ پولیس تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ دیپک ورما نامی ایک ہندوستانی شہری کو لندن سے دہلی ایئر پورٹ ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔
Delhi Liquor Case: سنجے سنگھ کی گرفتاری کو لے کر انڈیا اتحاد اور عام آدمی پارٹی نے وزیر اعظم مودی کو بنایا تنقید کا نشانہ
دہلی حکومت کے وزیر اور عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی نے جمعہ (6 اکتوبر) کو سنجے سنگھ کی گرفتاری کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سنجے سنگھ کو سیاسی انتقام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Chhattisgarh Elections 2023: پرینکا گاندھی کا اعلان ، چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی ہم ذات پر مبنی مردم شماری کرائیں گے
پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس حکومت نے پنچایتوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دیا۔ ایک وقت تھا جب عوامی نمائندوں کی تعداد بہت کم تھی۔ تمام چھوٹے بڑے فیصلے ایک جگہ پر مرکوز تھے۔ لیکن پنچایتی راج کے ذریعے جمہوریت ہر فرد تک پہنچی اور آج علاقے کی ضرورت کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں