Bharat Express

IGI Airport: آئی جی آئی ایئرپورٹ پولیس نے ایک ماہ میں ایمیگریشن ریکٹ کے 11 ایجنٹس کو کیا گرفتار

 آئی جی آئی ایئر پورٹ پولیس تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ دیپک ورما نامی ایک ہندوستانی شہری کو لندن سے دہلی ایئر پورٹ ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔

IGI Airport New Delhi: ہائی پروفائل ایجنٹ کی گرفتاری کے ساتھ، آئی جی آئی ایئرپورٹ پولیس نے امیگریشن ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس معاملے میں ایک ایف آئی آر (537/2023 تاریخ 03.09.2023) درج کی گئی، جس کے بعد پولیس ٹیم نے ایجنٹ کی گرفتاری کے ساتھ کیس کوکامیابی سے حل کیا۔ امیگریشن فراڈ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے آئی جی آئی ایئرپورٹ کی ٹیم نے گزشتہ ماہ 8 مختلف مقدمات میں مزید 10 ایجنٹوں کوگرفتارکیا ہے۔

آئی جی آئی ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج کرائی گئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ دیپک ورما نامی ہندوستانی شہری کو لندن سے دہلی ایئرپورٹ پر ڈی پورٹ کیا گیا۔ اسے امیگریشن کلیئرنس کے لئے متعلقہ محکمہ کے حوالے کردیا گیا۔

پنجاب کے ایک شخص نے لئے تھے 17 لاکھ روپئے

اس دوران جو معلومات سامنے آئیں وہ حیران کن تھیں۔ اس کی آخری منزل نہ یو سی ایف میں پایا گیا اور نہ ہی پاسپورٹ کی جانکاری مل پائی، یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا تھا کہ مسافرنے کسی اورکے پاسپورٹ پرسفرکیا۔ اس معاملے میں ایف آئی آردرج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی تھی۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم دیپک ورما نے اس بات کا انکشاف کیا کہ سفری انتظامات ایجنٹ بریندرسنگھ نے کئے تھے۔ پنجاب کے رہنے والے اس شخص نے اس سے 17 لاکھ روپئے بھی لئے تھے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read