Bharat Express

علاقائی

سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی والی کمیٹی کو ون نیشن، ون الیکشن کے حوالے سے لکھے گئے خط میں کھڑگے نے کہا، ’’ایک ملک میں ایک ساتھ انتخابات کے تصور کی کوئی جگہ نہیں ہے جو پارلیمانی نظام حکومت کو اپناتا ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے ضمن میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی کے سربراہ جینت چودھری کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔ حالانکہ کانگریس پرابھی تعطل برقرار ہے۔

ڈیرا سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو ایک بارپھر سے پیرول ملی ہے۔ اس بار رام رحیم کو 50 دنوں کی پیرول ملی ہے۔ اس طرح گزشتہ چارسالوں میں 9ویں باررام رحیم کو پیرول دی گئی ہے۔ رام رحیم روہتک کی سناریا جیل میں بند ہے۔

بلقیس بانو معاملے میں 11 میں سے تین مجرمین نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 4 سے 6 ہفتے کا اضافی وقت مانگا تھا، جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔ اب انہیں 21 جنوری تک سرینڈر کرنا ہوگا۔

شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورا نند نے دعویٰ کیا ہے کہ سنی وقف بورڈ نے بابری مسجد پراپنا حق چھوڑنے کا حلف نامہ عدالت میں دیا تھا۔ اس کے بعد ایودھیا تنازعہ کا حل عدالت کے باہر ہوا۔

جانکاری کے مطابق جمعرات کی رات تقریباً 11 بجے پورن، منوج اور شریکانت بائک سے اپنے گاؤں دولاڑ جا رہے تھے۔ اسی وقت مہیندر، رجنی اور جینت سورڈا اسکوٹر پر بیٹھے مخالف سمت سے آرہے تھے۔ پھر آمنے سامنے تصادم ہوا۔

جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کے نام سے سوشل میڈیا پرایک پیغام وائرل کیا جارہا ہے اور مسلمانوں سے بڑی اپیل کی جا رہی ہے۔ اس میں مس کال سے لے کر بینک اکاؤنٹ خالی ہونے تک کی بات کہی ہے۔

ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں پورے جنوری میں دھند کا اثر نظر آنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گھنی دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے والی ہے۔

مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی نے اسدالدین اویسی پرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اویسی سماج کو مشتعل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

ایودھیا میں رام مندر کے گربھ گرہ میں رام للا کی مورتی رکھ دی گئی ہے۔ 22 جنوری کو پران پرتشٹھا ہوگی۔ اس سے پہلے رام للا کی مورتی کی تصویر سامنے آئی ہے۔