Bharat Express

علاقائی

اشوک تنور نے ایک ایسے وقت میں استعفیٰ دیا ہے جب لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ ہریانہ اسمبلی کے انتخابات بھی سال 2024 کے آخر میں ہونے والے ہیں۔ اس وجہ سے اسے عام آدمی پارٹی کے لیے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔

ہمنتا بسوا سرما نے مزید کہا، "یہ نیائے یاترا نہیں ہے بلکہ میاں یاترا ہے۔ جہاں بھی مسلمان ہیں وہیں یاترا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے گاندھی خاندان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے مطابق یہ گاندھی خاندان ملک کا سب سے کرپٹ خاندان ہے۔ یہ ملک میں بوفورس سے لے کر بھوپال گیس اسکینڈل کے ملزموں کو بھگانے تک ہے۔

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شیو پال سنگھ یادو نے کار سیوکوں پرگولی چلانے کے تعلق سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کی گئی۔

ہندوستان کے مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر، جیوترادتیہ سندھیا نے پیش گوئی کی ہے کہ گھریلو ہوائی مسافروں کی تعداد 2023 میں 153 ملین سے بڑھ کر 2030 تک سالانہ 300 ملین ہو جائے گی۔

تمل  ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے اور نوجوان امور کے وزیرادھے ندھی اسٹالن نے ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا سے متعلق بڑا بیان دے دیا ہے اور ایک بار پھر وہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی پارٹی کی فائر برانڈ لیڈر کو اس سے قبل پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (8 دسمبر 2023 کو) لوک سبھا سے نکال دیا گیا تھا۔ ذرائع کی مانیں تو ٹی ایم سی لیڈر کو فوری طور پر سرکاری بنگلہ خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔

مایاوتی نے کہا تھا کہ انڈیا الائنس میں الیکشن لڑنے سے بی ایس پی کو نقصان ہوتا ہے۔ ملک کی بیشتر پارٹیاں بی ایس پی کے ساتھ مل کرالیکشن لڑنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہماری پارٹی لوک سبھا الیکشن اکیلے لڑے گی۔

سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے درمیان یوپی میں سیٹ شیئرنگ سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ کانگریس ان سیٹوں پر مضبوطی سے دعویٰ کر رہی ہے، جو اس نے سال 2009 کے عام انتخابات میں جیتی تھیں۔

چنڈی گڑھ میں میئر، سینئرڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کے لئے آج الیکشن ہونا تھا، لیکن ابھی فی الحال وہ ملتوی ہوگیا ہے۔ پروسیڈنگ افسر کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

موجودہ آئین کے مطابق چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے ارکان کی تعداد 35 ہے۔ جس میں بی جے پی کے پاس سب سے زیادہ 14 کونسلر ہیں، دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے پاس 13 کونسلر ہیں۔ وہیں کانگریس کے پاس 7 کونسلر اور اکالی دل کا ایک کونسلر ہے۔