Bharat Express DD Free Dish

PM Modi on INDIA Alliance: اُس وقت کسانوں کے نام پر پیکیج آتے تھے لیکن درمیان میں ہی لوٹ لیا جاتا تھا- وزیر اعظم مودی کا اپوزیشن پر حملہ

اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس وقت دہلی سے 1 روپیہ نکلتا تھا اور 15 پیسے وہاں پہنچتا تھا۔ اگر کانگریس کی حکومت ہوتی تو آج آپ کو جو 21 ہزار کروڑ روپے ملے ہیں

وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے محاذ’انڈیا اتحاد‘  پر سخت حملہ کیا ہے۔ بدھ (28 فروری، 2024) کو انہوں نے یاوتمال، مہاراشٹر میں کہا کہ یاد رکھیں کہ جب اپوزیشن اتحاد مرکز میں برسراقتدار تھا تو کیا صورتحال تھی۔ وزیر زراعت بھی یہیں سے تھے (اسی ریاست سے)۔ اس وقت دہلی سے ودربھ کے کسانوں کے نام پر پیکیج کا اعلان کیا گیا اور اسے بیچ میں ہی لوٹ لیا گیا۔

اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس وقت دہلی سے 1 روپیہ نکلتا تھا اور 15 پیسے وہاں پہنچتا تھا۔ اگر کانگریس کی حکومت ہوتی تو آج آپ کو جو 21 ہزار کروڑ روپے ملے ہیں، ان میں سے 18 ہزار کروڑ روپے درمیان میں ہی لوٹ لئے جاتے۔ اب بی جے پی حکومت میں غریبوں کو ان کا سارا پیسہ مل رہا ہے۔ مودی کی ضمانت ہے۔ ہر مستحق کو مکمل حقوق حاصل ہیں۔ ایک ایک پیسہ بینک اکاؤنٹ میں جمع کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read