Bharat Express DD Free Dish

Himachal Rajya Sabha Election Result: ہماچل راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کی شکست پر سچن پائلٹ کا بڑا بیان، کہا- ‘جلد ہی…’

کانگریس کے راجیہ سبھا امیدوار ابھیشیک منو سنگھوی کے انتخاب میں شکست کے بعد پر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ نے رد عمل کا اظہار کیا ہے

سچن پائلٹ۔ فائل فوٹو

ہماچل پردیش میں کانگریس کے راجیہ سبھا امیدوار ابھیشیک منو سنگھوی کے انتخاب میں شکست کے بعد پر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ نے رد عمل کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ چند ارکان اسمبلی نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا۔ پارٹی نے اس معاملہ کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو جلد ہی  ہماچل پردیش پہنچ کر معاملہ کی جانچ کرے گی ۔ معاملہ کی اصل وجہ جلد ہی منظر عام پر آنے کی امید ہے۔

در اصل منگل یعنی 27 فروری کو ہماچل پردیش میں راجیہ سبھا کا انتخاب ہوا تھا،جس میں بی جے پی کے امیدوارہرش مہاجن نے کانگریس کے امیدوارابھیشک منو سنگھوی کو شکست دی ،ہماچل پردیش کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب حکمراں جماعت کے امیدوار راجیہ سبھا کے رکن کے طورپر منتخب ہوکر دہلی نہیں جارہے ہیں۔

بی جے پی کے امیدوار نے جیت درج کی

واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں بی جے پی نے کھیل کردیا ہے ، بی جے پی کے امیدوار ہرش مہاجن نے جیت درج کی ہے ،کل 68 میں سے 34 ووٹ کانگریس کے امیدوار ابھیشیک منو سنگھوی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ دیگر 34 ووٹ بی جے پی امیدوار کے حق میں پڑے۔

کانگریس کے امیدوار ابھیشک منو سنگھوی کے شکست پر کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے  انہوں نے ہما چل کی صورتحال پر کہا کہ کانگریس کے چند اراکین اسمبلی نے پارٹی امیدوارکے حق میں ووٹ نہیں دیا۔جس کی وجہ سے کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اس معاملہ کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی  ہے ۔ امید ہے کہ جلد سے تمام تر مسائل حل کرلئے جا ئیں گے۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read