Balrampur Teacher Beating: بلرام پور میں معصوم بچے کو ٹیچر نے بےرحمی سے ما را پیٹا، آنکھ میں جمع خون، چہرہ بری طرح سوجا،والدین اور مقامی لوگ نے سخت کارروائی کا کیا مطالبہ
ڈاکٹروں کے مطابق بچہ اس وقت شدید چوٹوں کے باعث زیر نگرانی ہے۔ آنکھ اور چہرے کی سوجن خطرناک نوعیت کی ہے اور مکمل صحت یابی میں وقت لگ سکتا ہے۔ پولیس نے ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Air Pollution :ہوا کی رفتار سست، دھند اور اسموگ نے بڑھائی پریشانی، بڑے شہروں میں سانس لینا دشوار
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار بہت کم ہونے کی وجہ سے آلودہ ذرات فضاء میں معلق رہ جاتے ہیں اور اپنے مقام سے دور نہیں جا پاتے، جس کی وجہ سے اسموگ کی تہہ مزید گہری ہو رہی ہے۔
Navyug Khadi Fashion Show : دارالحکومت دہلی میں ’نویوگ کھادی‘ فیشن شو: وزیر اعظم مودی کی تحریک سے کھادی بنی قومی جذبے اور جدید طرزِ زندگی کی علامت
دہلی کے پرگتی میدان میں ’نویوگ کھادی فیشن شو‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج کمار نے کھادی کو ’قومی جذبے اور جدید طرزِ زندگی‘ کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے گزشتہ 11 برسوں میں 2 کروڑ لوگوں کو روزگار ملا ہے۔
Congress Crisis-Gandhi Family : کیا کانگریس پھر ہوگی تقسیم؟ بہار کی شکست پر گاندھی خاندان سخت نشانے پر، فیصل پٹیل نے نیا گروپ بنانے کا کیا اعلان
کانگریس پارٹی ایک بار پھر شدید سیاسی بحران اور اندرونی بغاوت کا سامنا کر رہی ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں ملی کراری شکست کے بعد پارٹی کے اندر اختلافات نہ صرف تیز ہو گئے ہیں بلکہ قیادت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اس صورتحال نے کانگریس کی اعلیٰ کمان، خصوصاً گاندھی خاندان راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ پارٹی کے اندر جاری اس بے چینی نے ملک کے سیاسی منظرنامے میں 1969 کی تاریخی کانگریس بغاوت کی یاد تازہ کر دی ہے۔
India GDP Growth 2025 Under PM Modi Leadership : ”وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی معیشت مضبوط ہوئی“، جی ڈی پی میں بہتری پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان
بھارت کی معیشت نے (جی ڈی پی) 2025-26 کی دوسری سہ ماہی میں 8.2 فیصد کی شاندار ترقی درج کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ تمام لیڈروں نے جی ڈی پی کی ترقی کو مسلسل اصلاحات اور مستحکم حکمرانی کا نتیجہ قرار دیا۔
Mahmood Madani Jihadi Speech : محمود مدنی کے بیان پر سیاست گرم! منوج تیواری نے کہا- مسلمانوں کے لیے بھارت دنیا کا سب سے محفوظ ملک
جمعیت علمائے ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی کے فرقہ وارانہ بیان پر اب تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے مدنی کو آئینہ دکھاتے ہوئے بھارت کو مسلمانوں کے لیے سب سے محفوظ ملک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے بھارت دنیا کا سب سے محفوظ ملک ہے۔
RSS Chief Mohan Bhagwat On Indian Nationalism : ’بھائی چارہ ہی ہماری روایت، جھگڑا کرنا ہمارے مزاج میں نہیں‘، آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے کہا- قوم پرستی نہیں، قومیت ہمارا نظریہ
موہن بھاگوت نے کہا کہ بھائی چارہ ہماری بنیادی روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”بھائی چارہ ہماری روایت ہے، لڑائی جھگڑا ہمارے مزاج میں نہیں ہے۔ ہم قوم پرستی نہیں بلکہ قومیت کی بات کرتے ہیں، کیونکہ متکبر قوم پرستی نے دو عالمی جنگیں کرائی تھیں“۔
Delhi Pollution is affecting not only the lungs: صرف پھیپھڑوں پر نہیں، ہڈیوں پر بھی اثر ڈال رہی ہے آلودگی
سپر اسپیشیئلٹی اسپتال پٹپڑگنج میں گزشتہ 15 سال سے پرنسپل کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر دیپک اروڑا بتا رہے ہیں کہ آلودگی صرف پھیپھڑوں ہی نہیں بلکہ ہڈیوں اور جوڑوں کو بھی گہرائی سے نقصان پہنچا رہی ہے۔
Majid Hussain Controversial Speech : ’انشاءاللہ گلی کم پڑے گی‘، ریلی میں کسے دھمکی دینے لگے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی؟ ماجد حسین کا ویڈیو وائرل، اپوزیشن کا احتجاج
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایک لیڈر کے بیان نے مہاراشٹر کی سیاست میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ممبر اسمبلی ماجد حسین کی جانب سے انتخابی جلسے میں دیا گیا مبینہ دھمکی آمیز بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ صارفین پولیس اور الیکشن کمیشن کو ٹیگ کرکے کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Madani statement on Quranic term Jihad: ’جب تک ظلم ہو گاتب تک جہاد بھی جاری رہے گا۔۔۔،‘ مولانا محمود مدنی کا بیان ، سپریم کورٹ پر بھی سخت تنقید
اسلامی مذہبی رہنما مولانا محمود مدنی ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ آج انہوں نے بھوپال میں منعقدہ جمعیت علمائے ہند کے اجلاس میں جہاد کے تصور کو ایک مقدس فریضہ قرار دیتے ہوئے حکومت کی جانب داری پر بھی سنگین سوالات اٹھائے۔





