Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

تعلیم، صحت اور بچوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والی لیو میسی فاؤنڈیشن کے بانی کی حیثیت سے میسی نے ونتارا کے مقصد اور جانوروں کی فلاح کے لیے اس کے سائنسی اور ہمدردانہ وژن سے گہری ہم آہنگی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم مودی 25 دسمبر کو قومی لیڈروں کے لیے وقف عظیم الشان راشٹر پریرنا استھل کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ یہ مقام ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی، پنڈت دین دیال اپادھیائے اور آنجہانی اٹل بہاری واجپائی جیسے عظیم قوم پرست لیڈروں کی یاد اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی سوال کیا کہ بہار کے نالندہ میں ایک غریب پھیری والے اطہر حسین کو نام اور مذہب پوچھ کر مار ڈالاگیا تواب ملک کامتعصب میڈیا چپ کیوں ہے؟ کیا اس لئے کہ مرنے والا مسلمان ہے، یہ دوہراکردارکیوں؟

عام طور پر صحت کے حوالے سے باشعور لوگ پیکٹ بند اسنیکس کے بجائے بھُنا چنا کو ایک محفوظ اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ سمجھ کر استعمال کرتے ہیں، لیکن اتر پردیش کے گورکھپور سے سامنے آنے والی ایک چونکا دینے والی خبر نے اس تصور کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ گورکھپور میں محکمۂ خوراک نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 750 بوریاں زہریلا بھُنا چنا ضبط کیا ہے، جسے کھانے کے قابل نہیں مانا جا رہا۔

سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس بی آر گوائی پر ایک وکیل کی جانب سے جوتا پھینکنے کے واقعے کو سنگین قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ایسی وارداتوں کی روک تھام کے لیے رہنما اصول (گائیڈ لائنز) جاری کرنے کی ضرورت پر تشویش ظاہر کی ہے۔

 مغربی بنگال کی ڈرافٹ ووٹرلسٹ میں بڑی گڑبڑی سامنے آئی ہے۔ سی پی آئی (ایم) بنگال کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم کے بیٹے آتش عزیزکی کنیت "عزیز" سے بدل کر "اوستھی" کر دی گئی ہے۔ آتش عزیزنے الیکشن کمیشن کے ساتھ سوالات اٹھائے ہیں۔ حالانکہ کمیشن نے تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔

بھارتی ریلوے نے ریزرویشن چارٹ تیار کرنے کے قواعد میں اہم تبدیلی کر دی ہے، جس سے لاکھوں مسافروں کو اسٹیشن پر گھنٹوں انتظار کرنے کی پریشانی سے نجات ملے گی۔ اب مسافر اپنی ویٹنگ اور آر اے سی ٹکٹوں کا اسٹیٹس ٹرین کے روانہ ہونے سے کم از کم 10 گھنٹے پہلے معلوم کر سکیں گے، جس سے سفر کی منصوبہ بندی آسان ہو جائے گی۔

احمد آباد میں چار اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والا ای میل موصول ہوا ہے۔ ای میل میں وزیر داخلہ امت شاہ اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لیا گیا ہے۔ پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔

دہلی کے نمو گراؤنڈ (ڈی ڈی اے گراؤنڈ) میں ”سنسد کھیل مہوتسو“ کے تحت لوک سبھا سطح کی کرکٹ مقابلے کا افتتاح ہوا۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر توخن ساہو اور وزیر کپِل مشرا نے شرکت کی۔ یہ انتظام رکنِ پارلیمنٹ منوج تیواری کی طرف سے کیا گیا۔

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) کے راجیہ سبھا اراکینِ پارلیمنٹ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر کے مرکز کے سامنے تین اہم مطالبات رکھے ہیں۔ اس موقع پر این سی کے اراکین نے وزیر داخلہ کو ایک تفصیلی یادداشت بھی پیش کی، جس میں جموں و کشمیر سے متعلق آئینی، جمہوری اور انسانی مسائل کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔