Bharat Express

این ڈی اے کو لگا بڑا جھٹکا، جے ڈی کے سابق رکن اسمبلی اجے پرتاپ سنگھ آرجے ڈی میں ہوئے شامل

6 اپریل کو تیجسوی یادو جمئی کے کرشنا سنگھ اسٹیڈیم کے میدان میں آرجے ڈی امیدوارکے حق میں ایک عوامی جلسے کوخطاب کریں گے، جس دوران تقریباً 2 بجے اجے پرتاپ سنگھ پارٹی میں شامل ہوں گے۔

تیجسوی یادو نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

جموئی میں این ڈی اے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بہارحکومت کے سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرسمیت کمارسنگھ کے بڑے بھائی اورآنجہانی سابق وزیر زراعت نریندرسنگھ کے بیٹے اورجموئی اسمبلی حلقہ سے جے ڈی یو کے سابق ایم ایل اے، راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) میں شامل ہوگئے۔ اجے پرتاپ پارٹی میں شامل ہونے کے لئے پٹنہ پہنچ گئے ہیں اوراس کا باضابطہ اعلان بھی تیجسوی یادو کی رہائش گاہ پرکردیا گیا۔

سال 2010 میں اجے پرتاپ سنگھ نے سابق آرجے ڈی وزیر وجے پرکاش کو شکست دی۔ اجے پرتاپ سابق آنجہانی وزیرزراعت نریندر سنگھ کے بیٹے ہیں۔ نریندرسنگھ علاقے کے پرانے اور بڑے لیڈرتھے اورجموئی سیٹ پرراجپوت ووٹروں کا بڑا اثر ہے۔ نریندرسنگھ کے خاندان نے گزشتہ پانچ اسمبلی انتخابات میں تین باراس سیٹ پرقبضہ کیا ہے۔ 2015 کے اسمبلی انتخابات میں بھی اجے پرتاپ نے یہاں سے بی جے پی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا تھا۔ لیکن تب انہیں آرجے ڈی کے وجے پرکاش نے شکست دی۔

کس کو ملے گا فائدہ؟

 اجے پرتاپ لوک سبھا انتخابات میں آر جے ڈی میں شامل ہوئے ہیں تو آر جے ڈی امیدوارارچنا روی داس کو اس کا فائدہ مل سکتا ہے۔ جموئی اسمبلی حلقہ میں تقریباً 3 لاکھ رائے دہندگان (ووٹرز) ہیں۔ اس سیٹ پر راجپوت ووٹروں کا بڑا اثررہا ہے۔ راجپوت امیدواروں نے 1967 سے 2015 تک ہونے والے 13 اسمبلی انتخابات میں نو بارکامیابی حاصل کی ہے۔ 2000 کے اسمبلی انتخابات کے بعد یہ سیٹ نریندر سنگھ خاندان کے قبضے میں رہی ہے۔ اس سے صاف ہے کہ اگر اجے پرتاپ آرجے ڈی میں شامل ہوتے ہیں تو آرجے ڈی امیدوارارچنا روی داس کو اس کا سیدھا فائدہ ہوگا۔ بڑی بات یہ ہے کہ اجے پرتاپ کے چھوٹے بھائی سمیت کمارسنگھ بہارحکومت میں سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرہیں اور وہ ریاست کے پہلے رکن اسمبلی بنے جو آزاد رکن اسمبلی کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ نتیش کمار کے بہت قریب مانے جاتے ہیں اور تین بار نتیش حکومت کی کابینہ میں وزیر بن چکے ہیں۔

راجپوت ووٹ حاصل کرنے کی تیجسوی کی کوشش
بہارکی سیاسی پیش رفت  کے بعد یہ بات کہی جارہی ہے کہ اجے پرتاپ آرجے ڈی میں شامل ہوگئے ہیں تو این ڈی اے اتحاد کو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو سابق ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو شہرکے شری کرشنا سنگھ اسٹیڈیم کے میدان میں آرجے ڈی امیدوار کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جس میں اجے پرتاپ اسٹیج شیئرکریں گے اوراس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ نیز تیجسوی یادو راجپوت ووٹروں کو آرجے ڈی امیدوار کے حق میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔