Lok Sabha Election 2024: ، ‘جب ورون نے پیلی بھیت چھوڑا تو وہاں کے لوگ بہت روئے،مینکا نے اپنے بیٹے کو ٹکٹ نہ ملنے پر دیا بیان …’
پیلی بھیت سے اپنے بیٹے کا ٹکٹ منسوخ ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مینکا گاندھی نے کہا، 'انہوں نے پیلی بھیت کا بہت اچھا خیال رکھا۔ مجھے ان پر بہت فخر ہے۔ جب ورون کو پیلی بھیت چھوڑنا پڑا تو لوگ بہت روئے۔
Asaduddin Owaisi On CAA: سی اے اے پر پھر برہم ہوئے اسد الدین اویسی ، کہا- بی جے پی جھوٹ بول رہی ہے، اس کا مقصد صرف…
اویسی نے جمعہ (5 اپریل 2024) کو کہا کہ جب میں نے پارلیمنٹ میں سی اے اے بل کو پھاڑ دیا تو میں نے کہا تھا کہ سی اے اے کو این پی آر اور این آر سی کے ساتھ جوڑ کر دیکھا جانا چاہیے
Congress Manifesto 2024: کیا کانگریس نے انتخابی منشور کے لیے کسی غیر ملکی ایجنسی کی خدمات حاصل کی ؟ وزیر اعلی ہیمنتا بسوا سرما سوال
وزیر اعلی سرما نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، "کانگریس کے منشور میں ایک منتخب ریاستی حکومت کو ہٹانے، تین طلاق کو بحال کرنے، او پی ایس پر یو ٹرن لینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
Lok Sabha Election 2024: مسلم رہنماؤں نے رمضان المبارک کی وجہ سے تبدیل کی اپنی انتخابی حکمت عملی
روزے کی وجہ سے مسلم امیدوار دھوپ میں گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلانے کے بجائے انڈور میٹنگ کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر بعض مقامات پر انہیں دن میں انتخابی مہم کے لیے نکلنا پڑتا ہے تو وہ کھلے عام لوگوں سے خطاب کرنے کے بجائے ڈیروں یا خیموں میں جلسے کر رہے ہیں۔
Lok Sabha Elections 2024: لوک سبھا الیکشن سے پہلے راجناتھ سنگھ نے دی سرجیکل اسٹرائیک کی وارننگ، کہا- دہشت گردوں کو پاکستان میں گھس کر ماریں گے
وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بنانا چاہتا ہے۔ اس نے کبھی کسی ملک پرحملہ نہیں کیا ہے۔
Mehbooba Mufti on Article 370: جموں وکشمیر کو کھلے جیل میں بدل گیا، آرٹیکل 370 منسوخ ہونے سے متعلق محبوبہ مفتی نے دیا بڑا بیان
پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ جمعۃ الوداع کے مبارک موقع پرتاریخی جامع مسجد کو بند کردیا گیا اورمیرواعظ کو نظربند کردیا گیا۔ پورے ملک میں مسجدیں منہدم کی جارہی ہیں اور مسلمانوں کو پیٹا جا رہا ہے اوردوسرے مذاہب کے نعرے لگانے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے۔
Shri Sanatan Mahapanchayat ends: شری سناتن مہاپنچایت کی اہم میٹنگ ختم، سناتن مہاپنچایت نے رام بھکتوں سے اپنے اپنے گھروں میں جھنڈے لگانے کی اپیل کی
آج کے اجلاس کی صدارت شری سناتن مہاپنچایت کے چیف کنوینر شری للت نارائن اوجھا نے کی۔ میٹنگ کی نظامت سنجے کمار جیسوال نے کی اور شکریہ کا ووٹ سنجے منوچا نے پیش کیا۔
Kalpana Soren tp contest elections from Gandey Assembly: گانڈے اسمبلی سے الیکشن لڑیں گی کلپنا سورین، جے ایم ایم کی میٹنگ میں دی گئی منظوری
دو ایم ایل اے لوبن ہیمبرم اور چمرا لنڈا نے جے ایم ایم ایم ایل ایز اور ایم پیز کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ اس حوالے سے کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کانگریس سے لوہردگا سیٹ نہ لینے کی وجہ سے چمرا لنڈا ناراض بتائے جاتے ہیں
Amanatullah Khan Delhi Waqf Board Case: عید ست پہلے امانت اللہ کی مشکلات میں اضافہ! سمن کی تعمیل نہیں ہونے پر ای ڈی پہنچی عدالت
امانت اللہ خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ دہلی وقف بورڈ کی جانب سے بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔ ان پر الزام ہے کہ جب وہ وقف بورڈ کے چیئرمین تھے تو انہوں نے 32 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا تھا۔
Lok Sabha Election 2024: ایم ایل اے راجیشور سنگھ کی حکمت عملی کامیاب، بنتھرا چیئرمین سمیت سینکڑوں افراد بی جے پی میں شامل
ڈاکٹر سنگھ نے بھگوا گمچھہ پہنا کر رنجیت راوت کو اپنی ماں راماوتی کے ساتھ بی جے پی خاندان میں شامل کیا۔بنتھرا نگر پنچایت کے نمائندے رنجیت راوت بنتھرا میں ڈاکٹر راجیشور سنگھ کے غیر امتیازی ترقیاتی کاموں اور مقامی لوگوں کی سیاسی لگن سے بہت متاثر ہوئے۔