Bharat Express

علاقائی

دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو راؤز ایوینیو کورٹ نے ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔

تمل ناڈو بی جے پی نے آج سی ایم ایم کے اسٹالن کو ان کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر چینی زبان میں مبارکباد دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔

آج انوسٹر سمٹ میں صنعت کاروں کی طرف سے ریاست میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔ آج اڈانی گروپ کے پرنب اڈانی نے ریاست میں ہزاروں کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

کانگریس کے سینئرلیڈر اور تین ریاستوں کے گورنر رہ چکے ڈاکٹر عزیز قریشی کا 83 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر عزیز قریشی مدھیہ پردیش میں پارٹی اور کئی اداروں میں اہم عہدے پر رہ چکے ہیں۔ 

لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی نے ہر سیٹ کے لحاظ سے حکمت عملی تیار کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کئی اراکین پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹنے کی تیاری میں ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ سے مسلسل ان کے نام کے بارے میں رپورٹ مانگی گئی۔

مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کے اندر سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے بننے کے بعد اب ایک فہرست سامنے آئی ہے، جس میں کون کہاں سے الیکشن لڑے گا، اس بات کی جانکاری دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اجین کے جنتر منتر آبزرویٹری میں نصب دنیا کی پہلی ویدک گھڑی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اجین زمانہ قدیم سے حساب کتاب کا مرکز رہا ہے لیکن فی الحال اسے بھلا دیا گیا ہے۔

جیسے ہی آر ایل ڈی سپریمو جینت چودھری نے بی جے پی کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا، ان کا ووٹ بینک بھی متاثر ہوا۔ ایسے میں بڑے مسلم لیڈروں کا آر ایل ڈی کی طرف آنا جینت کے تناؤ کو کچھ کم کر سکتا ہے۔

ہمانتا بسوا شرما نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے اتحادی تمام 14 حلقوں میں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کریں گے۔

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان تیجویر سنگھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے شوبھاکرن کو شہید کا درجہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔