Bharat Express

علاقائی

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، رائے نے پارٹی قیادت پر تنقید کی کہ جب جنوری میں ان کی رہائش گاہ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھاپہ مارا تھا تو وہ ان کے ساتھ نہیں کھڑے تھے۔

کیجریوال نے کہا کہ اب دہلی میں 18 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کے لیے 1000 روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ میں اس بجٹ کے لیے آتشی جی کو 10 میں سے 15 نمبر دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ دہلی میں 18 سال سے زیادہ عمر کی کل 67 لاکھ خواتین میں سے 45-50 لاکھ خواتین اس اسکیم کے تحت آئیں گی۔

یوپی پبلک سروس کمیشن نے پیپر لیک معاملے میں پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ایف آئی آر پریاگ راج کے سول لائن پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔ کمیشن کے سکریٹری اشوک کمار نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

سینئرمیئر کے لئے بی جے پی کی کلجیت سندھو نے انڈیا الائنس کے امیدوارگرپریت گابی کو ہرایا جبکہ ڈپٹی میئر کے عہدے کے لئے بی جے پی کے راجندرسنگھ نے نرملا دیوی کو ہرا دیا ہے۔

وزیرخزانہ آتشی مارلینا نے کہا کہ 18 سال سے اوپر کی ہرخاتون کو ہرماہ 1000 روپئے دیئے جائیں گے۔  کیجریوال حکومت وزیراعلیٰ چیف منسٹرمہیلا سمّان یوجنا کے تحت یہ رقم دے گی۔

چنڈی گڑھ سیئنئر میئر الیکشن میں کلجیت سندھو نے جیت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے انڈیا الائنس کے امیدوارگرپریت گابی کو تین ووٹوں سے ہرایا ہے۔

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق،عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال کی جانب سے ای ڈی کو جواب بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ سمن غیر قانونی ہے۔ اس کے بعد بھی وہ انہیں جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ سی ایم اروند کجریوال نے ای ڈی سے 12 مارچ 2024 کے بعد کی تاریخ مانگی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے مارنے کی دھمکی  دینے والے اس معاملے میں اب تک  سینٹرل زون کے مہانگر کوتوالی میں سیکورٹی ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل ادھم سنگھ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔دھمکی دینے والے تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔

پون سنگھ کے بھوجپوری گانوں میں بنگالی خواتین کی مبینہ توہین کا ذکر کرتے ہوئے ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک دن پہلے بنگال آکر خواتین کی طاقت پر تقریر کی تھی اور پھر بنگالی خواتین کی توہین کرنے والے شخص کو ٹکٹ دیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایم ایل اے امیش کمار غریب لڑکیوں کی شادی کرائیں گے۔ اس سے پہلے بھی امیش کمار نے غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی شادی کروا کر مثال قائم کی ہے۔