Parliament Winter Session: آپ کا یہاں تک پہنچنا جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت: وزیراعظم مودی نے کی راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کی تعریف
وزیراعظم نے کہا کہ آپ کا یہاں تک پہنچنا اور ہمیں آپ کی رہنمائی ملنا، یہ ہندوستان کی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ انہیں برسوں سے جانتے ہیں
Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل پی ایم مودی کی سخت تنقید،یہاں ڈرامہ نہیں، ڈلیوری ہونی چاہیے
پی ایم مودی نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "ڈرامہ کرنے کے لیے بہت جگہیں ہیں۔ جسے نعرے لگوانے ہیں لگوا لے، پورا ملک خالی ہے، لیکن یہاں نعرے نہیں، پالیسی اور کام پر زور ہونا چاہیے۔
Kalki Dham Katha: کلکی دھام میں آج سے دنیا کا پہلا ’’کلکی کتھا مہوتسو‘‘ شروع، جگدگرو رام بھدرآچاریہ کریں گے واچن
اس خصوصی مذہبی جشن کی تیاریوں سے متعلق آچاریہ پرمود کرشنم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تفصیلات شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عقیدت مندوں کے بھوجن کے لیے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں
Shashi Tharoor misses major Congress party meeting: کانگریس کی اہم میٹنگوں سے ششی تھرور مسلسل غیرحاضر، بی جے پی میں شمولیت کی قیاس آرائیاں تیز
مسلسل غیر حاضری اور وزیر اعظم مودی کے لیے نرم لہجہ اختیار کرنے کے واقعات پر پارٹی کے اندر اور باہر دونوں سطح پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ کانگریس کے کئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ششی تھرور کے رویے نے کارکنوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے،
Parliament Winter Session: آج سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع، اپوزیشن کا حکومت کو گھیرنے کا اعلان، کئی اہم بل کئے جائیں گےپیش
اپوزیشن نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری، کسانوں کی حالتِ زار، فضائی آلودگی، اور خارجہ پالیسی جیسے مسائل کو بھی ایوان میں اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ تمام موضوعات براہ راست عوامی مفاد سے جڑے ہوئے ہیں،
Nagaland’s unique history: بھارت کی سولہویں ریاست کی شاندار کہانی، قدیم روایت سے جدید ریاست تک—ناگالینڈ کا حیرت انگیز تاریخی سفر
4 ستمبر 1962 کو صدر جمہوریہ ہند کی منظوری کے بعد “State of Nagaland Act” پاس ہوا اور 1 دسمبر 1963 کو ناگالینڈ سرکاری طور پر بھارت کی سولہویں ریاست بن گیا۔ اسی لیے ہر سال یکم دسمبر کو ’’ناگالینڈ فاؤنڈیشن ڈے‘‘ منایا جاتا ہے۔
1st December new rules: یکم دسمبر سے کئی اہم قواعد میں ہوگی تبدیلی ، آپ کی جیب اور روزمرہ کی زندگی پر کیا پڑے گا اثر ؟ فائدہ ہوگا یا نقصان؟
یکم دسمبر سے نافذ ہونے والے کئی نئے قواعد کا عام لوگوں کے اخراجات، بینکنگ امور، ٹیکس کے طریقۂ کار اور پنشن سہولیات پر براہِ راست اثر پڑے گا۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں ترمیم سے لے کر آن لائن بینکنگ کی اپ ڈیٹس تک، یہ تبدیلیاں آنے والے دنوں میں آپ کی مالی منصوبہ بندی کو متاثر کر سکتی ہیں۔
Tamil Nadu bus accident: تمل ناڈو میں سڑکوں پر موت کا رقص، بس حادثے میں 12 افراد ہلاک، زخمیوں کو نکالنے کے لیے توڑنی پڑیں کھڑکیاں
تمل ناڈو کے ضلع شیوگنگا میں خوفناک سڑک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ دو بسوں کے آمنے سامنے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔
PM in All India Police Conference Raipur: رائے پور میں 60ویں آل انڈیا پولیس کانفرنس سے وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب، کہا-فورینسک سائنس کے مؤثر استعمال سے فوجداری نظام ہوگا مزید مضبوط
60 ویں آل انڈیا پولیس کانفرنس میں وزیراعظم کا خطاب، پیشہ ورانہ، حساس اور جوابدہ پولیس نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیاں اور تحقیقاتی ادارے مجرمانہ تفتیش میں فورینسک ٹیکنالوجی کے استعمال پر تحقیق اور کیس اسٹڈیز تیار کریں۔
War of words between RJD-Congress: بہار اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد آرجےڈی اور کانگریس میں لفظی جنگ تیز، ایک دوسرے کو ٹھہرایا شکست کا ذمہ دار
انتخابات کے بعد اتحاد میں آپسی انتشار، شکست کے بعد دونوں جماعتوں میں الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ کانگریس نے اتحاد کو نقصان دہ بتایا جبکہ آرجے ڈی نے کہا جو سیٹیں ملی ہیں وہ ہماری ہی بدولت ملی ہیں۔





