Hooghly Cochin Shipyard has signed a contract: ہُگلی کوچین شپ یارڈ کو لگژری ریور کروز جہاز بنانے کا کنٹریکٹ، وزیراعظم مودی کے ویژن کو عملی شکل دینے میں شپ یارڈز کا اہم کردار
بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گذرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے بتایا کہ کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (CSL) کی ذیلی کمپنی ہُگلی کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (HCSL) نے ہیریٹیج ریور جرنیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ برہم پُترا ندی کے لیے 80 مسافروں پر مشتمل ایک جدید لگژری ریور کروز جہاز تیار کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ جہاز اندرونِ ملک آبی سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے تیار کیا جائے گا۔
UP BJP New President: یوپی بی جے پی کے صدر کی دوڑ ختم! پنکج چودھری نے داخل کی نامزدگی، صدر بننا طے، 14 دسمبر کو باضابطہ اعلان متوقع
اتر پردیش میں بی جے پی کے صدر کے عہدے کی قیاس آرائیوں کا سلسلہ ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر پنکج چودھری نے لکھنؤ پہنچ کر یوپی بی جے پی کے صدر کے لیے باضابطہ نامزدگی داخل کر دی ہے۔ اعلان 14 دسمبر کو کیا جائے گا۔
PM Modi Thanks Voters Of Thiruvananthapuram For NDA Victory: ترواننت پورم میں این ڈی اے کی تاریخی جیت، وزیراعظم مودی نے ووٹروں کا ادا کیا شکریہ
کیرالہ کے مقامی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں این ڈی اے نے تاریخی جیت حاصل کی ہے، جس پر وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو شہر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ این ڈی اے کی جیت کے ساتھ ہی ترواننت پورم کارپوریشن میں چار دہائیوں سے زائد عرصے تک حکمرانی کرنے والے لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) کا دور اختتام پذیر ہو گیا۔
News Next 2025 Conference: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے کہا- آگ کی ایجاد نے انسان کی زندگی بدل دی، ویسے ہی میڈیا کی انقلاب نے دنیا بدل ڈالی
اس اہم e4m نیوز نیکسٹ کانفرنس 2025 میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے کہا- آگ کی ایجاد نے انسان کو جانوروں پر برتری دلائی، اسی طرح ڈیجیٹل انقلاب میڈیا کو نئی شکل دے رہا ہے۔ کئی چیلنجز سامنے آئے ہیں، اس لیے سب کو مل کر کام کرنا بے حد ضروری ہے۔
Shivraj Singh Chouhan ISI Threat: آئی ایس آئی کے نشانے پر مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان، سکیورٹی میں اضافہ
مرکزی وزارتِ داخلہ نے الرٹ جاری کیا ہے کہ وزیرِ زراعت شیوراج سنگھ چوہان آئی ایس آئی کے نشانے پر ہیں۔ فی الحال انہیں زیڈ پلس سکیورٹی حاصل ہے، تاہم خطرے کو دیکھتے ہوئے دہلی اور بھوپال میں ان کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔
SAIL Sales Growth in November: نومبر میں سیل کی فروخت میں 27 فیصد اضافہ، ریٹیل فروخت میں بھی 69 فیصد کا زبردست اضافہ
سرکاری شعبے کی اسٹیل کمپنی اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) نے ہفتہ کو اپنے ماہانہ کاروباری نتائج جاری کیے جن کے مطابق نومبر 2025 کے دوران کمپنی کی مجموعی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو موجودہ معاشی حالات میں ایک اہم کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔
News Next 2025 Conference: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اپیندررائے دہلی میں نیوز نیکسٹ پروگرام میں ہوں گے مہمان خصوصی، 13 دسمبر کو دوپہر 1:30 بجے کریں گے خطاب
بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، سی ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اپیندررائے ’نیوز نیکسٹ 2025‘ میں خطاب کریں گے۔ یہ ای این بی اے نیوز نیکسٹ اینوئل کانفرنس ہے۔ یہ پروگرام 13 دسمبر 2025 کو منعقد ہوگا۔
PM Modi Three Nation Visit: وزیراعظم مودی کا تین ممالک کا دورہ، مغربی ایشیا اور افریقہ میں بھارت کی برآمدات میں اضافہ ممکن: فِیو
وزیراعظم مودی کا 15 سے 18 دسمبر تک اردن، ایتھوپیا اور عمان کا مجوزہ دورہ بھارت کے بین الاقوامی تجارت کو وسعت دینے اور اقتصادی شراکت داریوں کو مضبوط کرنے کے ایک بڑے قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ فیو نے جمعہ کو کہا کہ یہ دورہ مغربی ایشیا اور افریقہ میں بھارت کی اقتصادی موجودگی کو نئی رفتار دے گا۔
Gold and Silver Rate Today: چاندی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، پہلی بار 2 لاکھ روپے فی کلو کے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، زیورات خریدنے والوں پر کتنا پڑے گا اثر؟
جمعہ کے روز ملکی مارکیٹ میں سونا اور چاندی دونوں کی قیمتوں نے تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ چاندی پہلی بار 2 لاکھ روپے فی کلو کی سطح کو عبور کر گئی، جبکہ سونا بھی 1,34,966 روپے فی 10 گرام کے نئی بلند ترین مقام پر پہنچ گیا۔
India–Jordan Relations: وزیراعظم مودی آئندہ ہفتے جائیں گے اردن، جانئے کیسے ہیں بھارت اور اردن کے تعلقات؟
وزیراعظم مودی اگلے ہفتے اردن کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندی دینے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم مودی نے فروری 2018 میں اردن کا دورہ کیا تھا، جس کے فوراً بعد کنگ عبداللہ دوم نے فروری-مارچ 2018 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔





