Nitin Nabin appointed as BJP’s national working president: بہار حکومت میں وزیر نتن نبین بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو صدر مقرر، سب سے کم عمر صدر بننے کا اعزاز، تقرری فوری طور سے نافذ العمل
نتن نبین کے والد نوین کشور پرساد سنہا بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی تھے۔ والد کے انتقال کے بعد نتن نبین نے سرگرم انتخابی سیاست میں قدم رکھا اور تھوڑے ہی عرصے میں اپنی الگ پہچان قائم کی۔ سیاست میں آنے سے قبل وہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ میں بھی سرگرم رہے، جہاں ان کی تنظیمی صلاحیتوں کو پہچان ملی۔
Bastar will become most developed tribal division: وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آئندہ پانچ برس میں بَستر ملک کا سب سے ترقی یافتہ قبائلی خطہ ہوگا، وزیرداخلہ امت شاہ کا ملک کو نکسلی تشدد سے پاک کرنے کا عزم
وزیر داخلہ نے کہا کہ آج بَستر خوف نہیں بلکہ مستقبل کی علامت بن چکا ہے۔ جہاں کبھی گولیوں کی آوازیں سنائی دیتی تھیں، وہاں آج اسکولوں کی گھنٹیاں بج رہی ہیں۔ جہاں کبھی سڑکیں خواب تھیں، وہاں آج ریل کی پٹریاں اور شاہراہیں بن رہی ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ جو لوگ اب بھی ہتھیار اٹھائے ہوئے ہیں، وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوں، کیونکہ امن ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔
Delhi AQI turns Severe Plus: دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی، AQI ’سیویر پلس‘، این سی آر میں گریپ-4 کی سخت پابندیاں نافذ
فضائی آلودگی کی خراب صورتحال جمعہ سے ہی برقرار ہے۔ قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں زہریلی دھند (اسموگ) کی دبیز تہہ چھائی رہی، جس سے حد نگاہ بری طرح متاثر ہوئی اور شہریوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
Delhi Govt working to shift Tihar Jail: عدالتی ڈھانچے کی توسیع اور فاسٹ ٹریک عدالتوں کو مضبوط بنانے کا عزم، حکومت تہاڑ جیل کو شہر سے باہر منتقل کرنے پر کررہی ہے کام، وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا اعلان
دہلی حکومت جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے جیل کمپلیکس تہاڑ جیل کو شہر کے مضافات میں منتقل کرنے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد جیل میں شدید بھیڑ کو کم کرنا اور قیدیوں کے حالات کو بہتر بنانا ہے۔
CBSE Board Exam 2026: سی بی ایس ای نے دسویں بورڈ امتحان کا بدلا پیپر پیٹرن، سائنس اور سماجی سائنس میں نئے قواعد نافذ
سی بی ایس ای نے 2026 کی دسویں جماعت کی بورڈ امتحان سے پہلے ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔ سائنس اور سماجی سائنس کے سوالیہ پرچے اب مختلف حصوں میں ہوں گے۔ بورڈ نے جوابی کاپی کے حوالے سے بھی سخت ہدایات جاری کی ہیں اور اسکولوں سے کہا ہے کہ وہ نئے پیٹرن سے پہلے ہی طلبہ کو اس سے واقف کرائیں۔
Indigo Operates Over 2000 Flights: انڈیگو نے مسلسل دوسرے دن 2000 سے زائد فلائٹیں آپریٹ کیں، آپریشن بتدریج معمول پر
ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے مسلسل دوسرے دن 2000 سے زائد پروازیں آپریٹ کی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ نظرثانی شدہ فلائٹ شیڈول کے تحت گزشتہ چند دنوں سے پروازوں کی صورتحال مستحکم اور معمول کے مطابق بنی ہوئی ہے۔
Kerala Local Body Election Result 2025: کانگریس کو برتری، ترواننت پورم میں این ڈی اے کی تاریخی جیت، جانئے مکمل نتائج
کیرالہ کے مقامی بلدیاتی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ نتائج میں کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف کو برتری حاصل ہوئی ہے، جبکہ این ڈی اے نے ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن میں تاریخی جیت درج کی ہے۔ شہری علاقوں میں ایل ڈی ایف کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
DSP Kalpana Verma Controversy: تیز طرار افسر یا ’لو ٹریپ‘ کی گنہگار، کون ہیں ڈی ایس پی کلپنا ورما؟ جن کی واٹس ایپ چیٹس نے پولیس محکمے میں مچا دی ہلچل
چھتیس گڑھ پولیس محکمے میں ان دنوں ایک ہائی پروفائل معاملہ زبردست بحث کا مرکز بنا ہوا ہے، جس نے وردی کی ساکھ، اختیارات کے غلط استعمال اور ذاتی تعلقات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ معاملہ ریاستی پولیس سروس کی خاتون افسر ڈی ایس پی کلپنا ورما سے جڑا ہوا ہے، جن پر رائے پور کے ایک ہوٹل کاروباری نے لو ٹریپ کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹھگی اور بلیک میلنگ کے سنسنی خیز الزامات عائد کیے ہیں۔
Amit Shah Inaugurates Electrotherm Park: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے احمد آباد میں ماحول دوست الیکٹروتھرم پارک کا کیا افتتاح
الیکٹروتھرم پارک کو ایک جدید، ماحول دوست شہری نخلستان کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کی ترتیب دریا کے قدرتی بہاؤ سے متاثر ہے۔ پارک میں باہم مربوط حصے شامل ہیں جو عوام کو سرگرمیوں اور کھلی فضا میں وقت گزارنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ داخلی حصے میں موجود فوارہ اور نمایاں مجسمہ ایک خوش آئند ماحول پیدا کرتے ہیں، جہاں خوبصورتی اور افادیت کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔
Your Money Your Right Campaign: وزیراعظم مودی نے شروع کیا ’آپ کا پیسہ، آپ کا حق‘ مہم، حکومت تلاش کر کے لوٹا رہی ہے عوام کا پیسہ، جانئے کیا ہے خاص؟
ملک میں برسوں سے بغیر دعوے کے پڑی اربوں روپے کی رقم کو اس کے اصل حقداروں تک پہنچانے کے لیے مرکزی حکومت نے ایک اہم مہم ’آپ کا پیسہ، آپ کا حق‘ شروع کی ہے۔ اس مہم کا آغاز اکتوبر 2025 میں کیا گیا تھا، جس کی قیادت خود وزیراعظم نریندر مودی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اس مہم کے تحت اب تک تقریباً دو ہزار کروڑ روپے اصل مالکان تک پہنچائے جا چکے ہیں۔





