Bharat Express

علاقائی

وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں بتایا کہ ہندوستان سے اس بار ایک لاکھ 75 ہزارعازمین سعودی عرب حج کرنے گئے تھے۔ ان میں سے اب تک 98 عازمین کا انتقال ہوا ہے۔

پروگرام کے دوران نیوٹریشن آفیسر ممتا یادو نے یوگا کرنے کے قواعد اور اس کے فوائد کے متعلق تفصیل سے  بتایا اور اسے صحیح طریقے سے نہ کرنے سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرایا

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو اور سابق وزیر اعلی مایاوتی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا ہے کہ نییٹ پیپر لیک معاملے میں اہم ملزمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی

آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادونے نیٹ امتحان پیپرلیک معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپرلیک کا جوکنگ پن ہے، اس پر کارروائی ہونی چاہئے۔ ملک کی عوام جانتی ہے جب جب بی جے پی کی حکومت آتی ہے، پیپرلیک ہوتا ہے۔

دہلی میں پانی بحران کی مخالفت میں کیجریوال حکومت میں وزیر آتشی جمعہ کوبھوک ہڑتال پربیٹھ گئیں۔ اس سے پہلے انہوں نے راج گھاٹ پہنچ کرمہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نیٹ پیپرلیک سے متعلق ملک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہورہا ہے۔ نیٹ کاؤنسلنگ کی شروعات 4 جولائی سے ہونے والی ہے، جس کے بعد داخلے ہوں گے۔

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو کم سیٹیں ملی ہیں۔ اس ہارکی ذمہ داری لیتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے عہدہ چھوڑنے کی خواہش ظاہرکی تھی۔ حالانکہ پارٹی قیادت نے انہیں نائب وزیراعلیٰ عہدے پربنے رہنے کے لئے کہا تھا۔

عدالت نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جمعرات (20 جون 2024) کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو ضمانت دے دی تھی۔

جمعرات کو مسلسل دوسرے دن سی ایم کیجریوال کی درخواست ضمانت پر دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی ایم کیجریوال کے وکیل اور ای ڈی کے دلائل سنے۔ عدالت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اس واقعہ کے ردعمل میں کسان لیڈر شیام پال کی قیادت میں بی کے یو کے کارکنوں نے میڈیکل کالج میں احتجاج کیا، اوم پرکاش اور ملوث ڈاکٹروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو یقین دلایا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔