سفر حج پر گئے 98 ہندوستانی عازمین کا انتقال ہوگیا ہے۔
سعودی عرب کے مکہ مکرمہ میں حج پرگئے 98 ہندوستانی عازمین کا انتقال ہوگیا ہے۔ ہندوستان کے وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وزارت خارجہ نے جمعہ کے روزبتایا کہ اس سال ہندوستان سے ایک لاکھ 75 ہزارلوگ سفرحج کے لئے مکہ مکرمہ گئے ہیں۔ ان میں سے اب تک 98 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اموات قدرتی وجوہات، پرانی بیماریوں اوربڑھاپے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ ان میں سے 6 افرادعرفات کے دن جبکہ 4 حادثات کے باعث جاں بحق ہوئے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ہمارا حج مشن کام کررہا ہے۔ عازمین سے متعلق تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس طرح کے حادثے پر ہم فوراً کارروائی کرتے ہیں۔ سبھی لوگوں کا دھیان رکھا جاتا ہے۔ مکہ مکرمہ میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ وہاں، لوگ ہیٹ ویو کے بھی شکار ہورہے ہیں۔ گزشتہ سال سفرحج کے دوران ہندوستان کے 187 عازمین حج کا انتقال ہوا تھا۔ سعودی عرب میں اس سال شدید گرمی کی وجہ سے سفرحج کے دوران پوری دنیا سے آئے ہوئے 900 سے زیادہ عازمین حج کا انتقال ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ پیر کے روز مکہ کی مسجد حرام میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔
#WATCH | Delhi: On the death of Hajj pilgrims from India, MEA Spokesperson Randhir Jaiswal says, “This year, 175,000 Indian pilgrims have visited Hajj so far… We have 98 Indian pilgrims who have died in Hajj…” pic.twitter.com/8vEVzOjQ8j
— ANI (@ANI) June 21, 2024
مصر کے لوگ سب سے زیادہ ہوئے ہلاک
ایک عرب سفارت کارنے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ حج پرجانے والے افراد میں سب سے زیادہ مصریوں کی موت ہوئی ہے۔ مصرمیں گرمی کی وجہ سے کم ازکم 600 افراد ہلاک ہوئے، جو ایک دن پہلے 300 سے زیادہ ہے۔ متعدد ممالک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق، اب تک ہونے والی اموات کی کل تعداد 922 تک پہنچ گئی ہے۔ تیونس کی 70 سالہ مبروکہ بنت سلیم شوشنا ہفتہ کے روزعرفات کی زیارت کے آخری مرحلے کومکمل کرنے کے بعد سے لاپتہ ہیں، ان کے شوہرمحمد نے بدھ کے روزبتایا کہ وہ رجسٹرڈ نہیں تھیں اوران کے پاس سرکاری حج اجازت نامہ نہیں تھا۔ وہ ائیرکنڈیشنڈ سہولیات استعمال نہیں کرسکتیں، جوعازمین کوگرمی سے مہلت دیتی ہیں۔ اس نے بتایا کہ “وہ ایک بوڑھی عورت ہے۔ وہ بہت تھکی ہوئی تھی۔ وہ بھی بہت گرمی محسوس کررہی تھی اوراس کے پاس سونے کی جگہ نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسے تمام اسپتالوں میں تلاش کیا۔ اب تک مجھے کوئی سراغ نہیں مل سکا۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔