Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

وفد نے ناسک کے کمشنرآف پولیس کو ایک باضابطہ میمورنڈم بھی پیش کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس معاملے کی تفتیش مکمل غیر جانبداری، شفافیت اور قانون کے مطابق انجام دی جائے۔ مزید برآں، اے پی سی آرکے نمائندے ناسک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنزکورٹ میں ریمانڈ کی کارروائی کے دوران بھی موجود رہے تاکہ عدالتی عمل کا براہ راست مشاہدہ کیا جا سکے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤبینچ نے کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے خلاف دوہری شہریت کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ کارروائی جسٹس سبھاش ودیارتھی کی ہدایت پرکی جائے گی۔ عدالت نے معاملے کی تحقیقات کے بعد مزید قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب معاملے کی شکایت ریاستی گورنر تک پہنچی۔ گورنر کو موصول شکایت کے بعد ریاستی حکومت حرکت میں آئی اور میرٹھ انتظامیہ کو فوری اور سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی۔

جامعہ ہمدرد کے زیراہتمام دارالحکومت دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ 15 ویں کنوکیشن تقریب طلبا کی تعلیمی زندگی سے متعلق ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی، جہاں خوشی، فخر اور کامیابی کے جذبات نمایاں طورپر دیکھنے کو ملے۔ تقریب میں ملک کی مختلف معزز شخصیات، مختلف شعبہ ہائے جات سے وابستہ سرکردہ شخصیات، اساتذہ کرام اور طلبا وطالبات کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

پون کھیڑا نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے منگل تک گرفتاری پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے منع کردیا۔ 15 اپریل کو سپریم کورٹ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے اس حکم پربھی روک لگا دی تھی، جس میں پون کھیڑا کو ایک ہفتے کی ٹرانزٹ بیل دی گئی تھی۔

این آئی ٹی کروکشیتر میں بی ٹیک سیکنڈ ایئر کی ایک طالبہ نے خودکشی کر لی۔ گزشتہ 60 دنوں میں یہ چوتھی خودکشی کا واقعہ ہے۔ واقعے کے بعد سینکڑوں طلبہ احتجاج پر اتر آئے اور انتظامیہ پر لاپروائی کے الزامات عائد کیے۔

ہری ونش نارائن سنگھ ایک بار پھر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے، گزشتہ ہفتہ ہی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انہیں راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا تھا۔ یہ سیٹ سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے ریٹائرہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، جسے بھرنے کے لئے جے ڈی یو لیڈر ہری ونش کو منتخب کیا کیا گیا۔ 69 سالہ ہری ونش کی مدت اب 2032 تک رہے گی۔

ترنمول کانگریس نے کہا کہ اس کے کم ازکم 20 ممبران پارلیمنٹ ووٹنگ کے دوران موجود ہوں گے۔ ہم اس تعداد کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ لیکن، سدیپ بندوپادھیائے کی طبیعت ناسازہے، ابھیشیک بنرجی ریاست بھرمیں اسٹارپرچارک ہیں اورکچھ اراکین پارلیمنٹ کی اپنے حلقوں میں موجودگی ضروری ہے۔

سابق وزیر اعظم چندرشیکھر کی 100ویں جینتی کے موقع پر ملک بھر کے لیڈروں نے انہیں یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں ایک سچے عوامی لیڈر قرار دیا، جو اپنی جرات، مضبوط یقین اور جمہوری اقدار کے تئیں گہری وابستگی کے لیے جانے جاتے تھے۔

گندم کی خریداری بند ہونے کے خلاف کسانوں نے ریل روکو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں فصل پڑی ہوئی ہے لیکن سرکاری خریداری نہیں ہو رہی۔