Bharat Express

علاقائی

ہم سب کا حکومت سے ایک ہی سوال ہے۔ اگر ہمارے گھر غیر قانونی ہیں تو ہمارے ووٹر آئی ڈی بھی غیر قانونی ہے۔ ہمارا دیا ہوا ووٹ بھی غیر قانونی ہے۔ اس لیے ہمارے علاقے کا کونسلر، ہمارا ایم ایل اے، ہمارے پارلیمانی حلقے کا ایم پی اور ہمارے منتخب کردہ وزیر اعلیٰ بھی غیر قانونی ہیں۔

اندور میں لگائے جانے والے 51 لاکھ درختوں میں سے اڈانی گروپ 11 لاکھ پودے فراہم کرے گا۔ یہ پودے 25 مختلف انواع کے ہوں گے جو شہر کے گرین زون میں حیاتیاتی تنوع پیدا کرنے میں مدد کریں گے۔

سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا کہ مسلم خواتین سی آرپی سی کی دفعہ 125 کے تحت اپنے سابقہ شوہرسے کفالت کا مطالبہ کرسکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی عرضی پر پائل عبداللہ کونوٹس جاری کیا ہے۔ عمرعبداللہ اپنی اہلیہ سے طلاق چاہتے ہیں، لیکن انہیں فیملی کورٹ اورہائی کورٹ سے جھٹکا لگ چکا ہے، جس کے بعد انہوں نے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔

سماعت کے دوران کپل سبل نے کہا کہ یہ الزام ہے کہ مختار کو جیل میں زہر دیا گیا تھا۔ اس کی تحقیق ضروری ہے۔ سبل نے کہا کہ انہوں نے پہلے باندہ جیل میں مختار انصاری کی جان کو خطرہ کے خوف سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لیکن اب مختار کا انتقال ہو چکا ہے۔

1990 میں عسکریت پسندی کے پھیلنے کے بعد، محرم کی آٹھویں اور دسویں تاریخ کو سری نگر شہر میں روایتی راستوں پر جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تاہم سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد انتظامیہ نے گزشتہ سال 33 سال بعد جلوس نکالنے کی اجازت دی تھی۔

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کوگزشتہ سال گرفتارکیا تھا، جس کے بعد سے ہی وہ عدالتی حراست میں ہیں۔ شراب پالیسی معاملے میں عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈران گرفتارہوئے ہیں۔

شرد پوار اور چھگن بھجبل کے درمیان یہ ملاقات مراٹھا بمقابلہ او بی سی کے درمیان لڑائی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ کچھ دن پہلے حکومت نے او بی سی کے معاملے پر آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی لیکن اس میں کسی اپوزیشن لیڈر نے شرکت نہیں کی۔

سریو رائے نے یہ بیان ہفتہ کی شام وزیراعلیٰ نتیش کمار کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد دیا۔ جھارکھنڈ کے سابق وزیر رائے نے پانچ سال قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چھوڑ دی تھی۔

شہزاد پونا والا نے کہا کہ اس اسکرپٹ کو دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو امریکہ میں ہوا ۔ امریکہ ہو یا ہندوستان، ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی جیسے قوم پرست لیڈروں کے خلاف جان بوجھ کر نفرت کا ماحول بنایا جا رہا ہے تاکہ ان پر حملہ کیا جا سکے۔