Bharat Express

Priyanka gandhi on PM Modi: سلمان خان کی فلم تیرے نام کا ذکر کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی پر کی تنقید

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ میں کہتی ہوں کہ مودی جی پر بھی ایک فلم بنادیتے ہیں جس کا ٹائیٹل  ‘میرے نام’ رکھاہوگا۔ مودی جی آدمی کی پہچان میں  ٹاپ کلاس ہیں۔ انہوں  نے دنیا بھر سے بزدلوں اور غداروں کو اکٹھا کرکے اپنی پارٹی میں جمع کرلیاہے۔ مجھے بی جے پی اور آر ایس ایس کے اچھے کارکنوں پر ترس آتا ہے جو برسوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابی مہم کے آخری دن کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی پر طنز کیا۔ اس دوران انہوں نے اداکار سلمان خان کی فلم ‘تیرے نام’ کا ذکر کیا اور کہا کہ فلم ‘میرے نام’ پی ایم مودی کے لیے بننی چاہیے۔انہوں نے دتیا میں کہا کہ مودی جی کے بارے میں مت پوچھو۔ مودی جی کے تو کیا ہی کہنے، وہ ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو اپنے ہی درد سے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں۔ جب وہ کرناٹک گئے تو اپنے ساتھ ایک لسٹ لے گئے کہ میرے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے،مجھے بہت گالیاں دی گئی ہیں۔ جب وہ یہاں آئے تو کہنے لگے کہ کانگریس نے مجھے بہت گالیاں دیں ہیں ۔ روتے ہی رہتے ہیں۔کیا آپ نے سلمان خان کی وہ فلم دیکھی ہے، تیرے نام؟ اس فلم میں سلمان خان شروع سے آخر تک روتے ہی رہتے ہیں۔اسی طرح پی ایم مودی بھی ہر جگہ انتخابی مہم کے دوران روتے ہی رہتے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ میں کہتی ہوں کہ مودی جی پر بھی ایک فلم بنادیتے ہیں جس کا ٹائیٹل  ‘میرے نام’ رکھاہوگا۔ مودی جی آدمی کی پہچان میں  ٹاپ کلاس ہیں۔ انہوں  نے دنیا بھر سے بزدلوں اور غداروں کو اکٹھا کرکے اپنی پارٹی میں جمع کرلیاہے۔ مجھے بی جے پی اور آر ایس ایس کے اچھے کارکنوں پر ترس آتا ہے جو برسوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کا حوالہ دے رہی تھی جو کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔

پرینکاگاندھی نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں نے دھوکہ دیا ہے، لیکن سندھیا نے گوالیار اور چمبہ کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ پیٹھ میں چھرا گھونپاہے۔ بنی بنائی حکومت کو گرا دیا۔اور وہ سرکار  آپ کی سرکا ر اور آپ کے ووٹوں سے بنائی گئی حکومت بنائی گئی  تھی ۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش میں کھاد کے لیے لمبی لائن لگ رہی ہے، لیکن یہاں کھاد دستیاب نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مدھیہ پردیش میں الیکشن کے وقت کھاد کی بوریوں پر پی ایم مودی جی کی تصویر چپکا دی گئی ہے جس کے سبب الیکشن کمیشن نے خود کھاد کی تقسیم پر پابندی لگا دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔