Bharat Express

سیاست

گجرات کے انتخابی رجحانات کے مطابق بی جے پی ریکارڈ توڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ گجرات میں بی جے پی بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ہماچل پردیش میں موجودہ رجحانات کے مطابق بی جے پی کا کانگریس سے سخت مقابلہ ہے

یوپی میں دو اسمبلی اور ایک لوک سبھا سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ان تینوں سیٹوں پر بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ تینوں نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دونوں جماعتوں نے بھرپور طاقت استعمال کی تھی۔

اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے ایک گھنٹہ بعد ہماچل پردیش اور گجرات دونوں میں رجحانات کے مطابق بی جے پی آگے ہے

یوپی کی رام پور سیٹ پر ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ابتدائی رجحانات میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار عاصم رضا، بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ پر آگے ہیں۔ رام پور صدر سیٹ ایس پی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ہماچل پردیش الیکشن کے نتائج آج آ رہے ہیں۔ اس الیکشن میں سب کی نظریں اس بات پر ہے کہ اس بارکس کی سرکار بنے گی۔ کیا بی جے پی ہماچل میں اپنی حکومت قائم رکھ پائے گی یا پھر اس بار ہماچل کی عوام جکومت میں تبدیلی چاہتی ہے۔

Gujarat Election Result: گجرات الیکشن کے نتائج آج آ رہے ہیں۔ اس الیکشن میں سب کی نظریں اس بات پر ہے کہ عام آدمی پارٹی کتنی سیٹ حاصل کرتی ہے۔

CM Jairam Thakur: جہاں ہماچل اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کو لے کر تمام لیڈران اور سیاسی پارٹیاں تناؤ کا شکار ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ اس کے برعکس پر سکون موڈ میں نظر آئے۔ جے رام ٹھاکر نے بدھ کی شام شملہ کے تاریخی رج میدان اور مال روڈ کا دورہ کیا۔

Gujarat And Himachal Election Result: گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ گجرات میں اصل مقابلہ حکمران بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی ٰ اروندر کیجروال نے ایم سی ڈی میں جیت کے بعد پریس کانفرنس کی اور بی جے پی کو نشانہ بنایا۔