Bharat Express

MCD Polls: اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کو بدلنے کے لئے چاہیے پی ایم مودی کا آشرواد

دہلی کے وزیر اعلی ٰ اروندر کیجروال نے ایم سی ڈی میں جیت کے بعد پریس کانفرنس کی اور بی جے پی کو نشانہ بنایا۔

Arvind Kejriwal

دہلی  میونسپل  کارپوریشن الیکشن میں شاندار جیت کے بعد آپ کے ورکروں کو خطاب کرتے ہوئے دہلی کے سی ایم  اروند کیجریوال  نے کہا کہ سب سے پہلے اتنی بڑی جیت کے لئے وہ دہلی کے  لوگوں اور ورکروں کو مبار ک باد دیناچاہتےہیں ۔کیجریوال نے  کہا کہ اپ نے اپنے بیٹے بھائی کو اس لائق سمجھا کے ایم سی ڈی کی ذمہ داری دی۔

دہلی کے وزیر اعلی ٰ اروندر کیجروال نے ایم سی ڈی میں جیت کے بعد پریس کانفرنس کی اور بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا تکبر کرنے سے بڑی بڑی حکومتیں ختم ہوجاتیں ہیں۔

دہلی ایم سی ڈی الیکشن میں آپ کی جیت پر سابق کرکٹر آپ رکن پارلیمنٹ  ہر بھجن  سنگھ نے کہا کہ یہ بڑی جیت ہے ۔ اس کو حاصل کرنا بڑا کا م تھا۔ انہوں نے آگے کہا کہ میں کیجریوال سمیت سبھی کو مبارک باد دیتا ہوں۔

ایم سی ڈی میں دھماکے دار جیت کے بعد آپ نے بی جے پی کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جتنے امیدوار نے جیت حاصل کی۔ان  سب کو مبارک باد پیش کی۔ بی جے پی اور کانگریس والوں  کو بھی مبارک باد دی ۔ آپ نے کہا کہ جو ہارے، مایوس مت ہونا، دہلی کی صفائی میں آپ کی بھی ساجھے داری ہوگی۔اب سبھی کو مل کر کام کرنا ہے ۔ آپ نے کہا کہ وزیر اعظم جی کا اشیرواد اور مرکز میں آپ  کی حمایت بھی چاہئے ۔

بھارت ایکسپریس

Also Read