Ashwini Choubey :اشونی چوبے پریس کانفرنس میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، کہا- نتیش حکومت نےمجھے مارنے کی سازش رچی ہے
اشونی چوبے کسانوں کی حمایت میں روزہ رکھ کر رو پڑیں۔ بہار کے سی ایم پر نشانہ لگاتے ہوئے اشونی چوبے نے کہا، “میں نتیش کمار سے پوچھتا ہوں کہ جن شرپسندوں کو پولیس اسٹیشن لایا گیا تھا
Arvind Kejriwal in Delhi Assembly: بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ… ‘کون ہے ایل جی، جو ہمارے سرپر آکر بیٹھ گیا؟کیجریوال کا دہلی اسمبلی میں سخت لہجہ
Delhi Assembly Session: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی اسمبلی میں کہا کہ میری خواہش تھی کہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی بھی میرے ساتھ میٹنگ میں موجود ہوتے۔ دنیا میں کچھ بھی مستقل نہیں ہے۔ کوئی اگر یہ سوچے کہ آج ہماری حکومت ہے، ہمیشہ ہماری رہے گی، تو ایسا نہیں ہے۔
Bharat Jodo Yatra :پنجاب میں بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کی سیکورٹی میں لاپرواہی
راہل گاندھی کے قریب آتے ہی سیکورٹی اہلکار اور لیڈر حرکت میں آئے اور فوراً ہی اس شخص کو راہل گاندھی سے دورکیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد پنجاب میں راہل کی سیکورٹی کو لے کر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ اتنی سخت سیکورٹی میں یہ شخص راہل گاندھی کے قریب کیسے پہنچا؟
Remote Control:پنجاب کے لوگوں نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا اور آپ نے چنی کو… راہل گاندھی کے ’ریموٹ‘والے بیان پر بھگونت مان کی تردید
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا کہ راہل کو ایسے بے بنیاد بیانات دینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ راہل گاندھی کو جمہوریت یا جمہوری وقار کے بارے میں کچھ کہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے
BJP National Executive Meeting: ایک بھی ریاست میں الیکشن نہیں ہارنا ہے: جے پی نڈا نے 2024 لوک سبھا الیکشن کے لئے پارٹی کارکنان کو بتایا جیت کا فارمولہ
بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد نے بتایا کہ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے میٹنگ میں کہا کہ ہمیں ایک بھی ریاست کا الیکشن نہیں ہارنا ہے۔ سبھی 9 ریاستوں میں جیت درج کرنی ہے۔
آکروش مارچ کے دوران بی جے پی لیڈر پرشو رام چترویدی کی ہارٹ اٹیک سے موت، خبر سن کر رو پڑے اشونی چوبے
Buxar News: سال 2020 میں بکسر اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑچکے بی جے پی لیڈر پرشو رام چترویدی کی موت کی اطلاع ملتے ہی سیاسی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
PM Modi Road Show: وزیر اعظم نریندر مودی کا میگا روڈ شو، لوگوں نے کی پھولوں کی بارش
وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز دو دنوں تک چلنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لینے سے قبل میگا روڈ شو کر رہے ہیں۔ یہ روڈ پٹیل چوک سے شروع ہوا ہے۔
BJP National Executive Meeting: مشن 2024 سے پہلے بی جے پی ایگزیکٹیو کمیٹی کی اہم میٹنگ، وزیر اعظم مودی کریں گے شاندار روڈ شو
بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں بی جے پی صدر جے پی نڈا کی مدت ایک سال بڑھائے جانی کی تجویز پیش کی جائے گی، جس پر مہرلگنا یقینی ہے۔ جے پی نڈا کی مدت اسی ماہ ختم ہو رہی ہے۔
Rakesh Tikait on Lok Sabha Election 2024: راکیش ٹکیٹ کا بڑا اعلان- لوک سبھا انتخابات 2024 میں کسی بھی پارٹی کو حمایت نہیں دے گا بھارتیہ کسان یونین
بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیٹ کو 4 دنوں تک ماگھ میلے میں ہی رہنا تھا، لیکن پیر کے روز وہ بکسر میں ہیں اور وہاں سے واپس ماگھ میلے میں لوٹ جائیں گے۔
جموں وکشمیر میں نئی ای وی ایم سے ہوگی ووٹنگ! الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی بلائی اہم میٹنگ
نئی ای وی ایم کے ڈیمو کے لئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی، کانگریس، پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس سمیت کئی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔ ایسے میں مرکزی حکومت کے لئے یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ پیر کے روز ہونے والے اس پروگرام میں جموں وکشمیر سے کون کون سی جماعتیں شامل ہوتی ہیں۔