پنجاب کے لوگوں نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا اور آپ نے چنی کو... راہل گاندھی کے ’ریموٹ‘والے بیان پر بھگونت مان کی تردید
پنجاب کے ہوشیار پور میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے عام آدمی پارٹی کی حکومت پرطنز کیا۔ راہل گاندھی نے سی ایم بھگونت مان کو نصیحت دی۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ آپ (بھگونت مان) کو یہاں آزادانہ طور پر کام کرنا چاہیے، کسی کا ریموٹ کنٹرول نہیں بناچاہیے۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر اب سی ایم بھگونت مان نے جوابی حملہ کرتے ہوئے چرنجیت سنگھ چنی کو وزیراعلیٰ بنانے کی یاد دلائی ہے۔
राहुल जी, पंजाब में आप उल्टा सीधा ना ही बोले तो अच्छा है… मुझे CM पंजाब की जनता ने बनाया है और चन्नी जी को राहुल गांधी ने..आपने 2 मिनट में चुने हुए CM कैप्टन साहब को दिल्ली से बेइज्जत करके हटा दिया था..यात्रा में पंजाब के अध्यक्ष को धक्के पड़ रहे हैं..आप बोलते अच्छे नहीं लगते.. https://t.co/YmpE1fQAKY
— Bhagwant Mann (@BhagwantMann) January 16, 2023
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا کہ راہل کو ایسے بے بنیاد بیانات دینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ راہل گاندھی کو جمہوریت یا جمہوری وقار کے بارے میں کچھ کہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ بھگونت مان نے کہا کہ راہل گاندھی نے چرنجیت سنگھ چنی کو وزیر اعلیٰ بنایا تھا، جب کہ مجھے عوام نے خدمت کے لیے منتخب کیا ہے۔
راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، ‘آپ (راہل گاندھی) نے منتخب وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کو دو منٹ میں ذلیل کرکے ہٹا دیا تھا’۔ انہوں نے مزید کہا، ‘یہ بھی افسوسناک ہے کہ پنجاب کانگریس کے سربراہ کو بھارت جوڑو یاترا کے دوران دھکا مکی کی جارہی ہے ۔ راہل گاندھی، آپ یہ سب کچھ بول کر اچھے نہیں لگ رہے ہیں۔
راہل گاندھی نے مان کو بتایا ‘ریموٹ’ والا سی ایم
اس سے قبل، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سی ایم بھگونت مان اور آپ کے کنوینر اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا، ‘پنجاب کو صرف پنجاب سے چلایا جانا چاہئے.. پنجاب کو دہلی سے نہیں چلاناچاہئے۔ میں پنجاب کے سی ایم بھگونت مان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اروند کیجریوال کے دباؤ میں نہ آئیں۔ آپ کو یہاں آزادانہ طور پر کام کرنا چاہیے..کسی کا ریموٹ کنٹرول نہیں ہونا چاہیے۔ اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد وہ دوبارہ مائیک پر آکر اس بات پر وہ اس بات پر زور دینے کے لئے پھر سے مائک پر آئے کہ جب پنجاب میں کانگریس کی حکومت تھی تو اس نے یہ طرز عمل اختیار کیا تھا کہ پنجاب کو یہاں سے چلایا جائے۔
-بھارت ایکسپریس