Bharat Express

سیاست

کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے ٹویٹ کیا، "پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف ایک سنگین بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے: ہندوستان کے کٹر دشمن رہے، وہ 2002-2007 کے درمیان امن کے لیے ایک طاقت بن گئے تھے۔

سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا کہ مقدمے سے پہلے ہی جیل بھیجنے والی فوجداری نظام انصاف آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے قانون کے آئے دن ہونے والے غلط استعمال کو ختم کرنے کی گزارش کی۔

پاٹھک نے کہا کہ عام آدمی پارٹی تیزی سے ملک میں متبادل سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے ، اور صرف 10 سالوں میں دہلی اور پنجاب میں حکومتیں بنا کر اور گجرات میں عمدہ کارکردگی کرکے ایک قومی پارٹی بن گئی ہے

سپریم کورٹ میں جب یہ جج آئندہ ہفتے کی شروعات میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے تو عدالت عظمیٰ میں ججوں کی تعداد 32 ہوجائے گی۔ فی الحال سپریم کورٹ میں ہندوستان کے چیف جسٹس (سی جے آئی) سمیت 27 ججزکام کر رہے ہیں۔

Bharat Express News Network Launch: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ ناظرین کو 'وویوز کم اور نیوز زیادہ' دکھائی جائے۔ نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس‘ ستیہ، ساہس اور سمرپن کے عزم کے ساتھ ملک اور بیرون ملک سے لے کر کھیل اور تفریحی دنیا کی خبریں آپ تک پہنچائے گا۔

جھارکھنڈ کے دیوگھر میں ہفتہ کے روز منعقدہ وجے سنکلپ ریلی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے سورین حکومت  پر جم کر تنقید کی۔ اس دوران انہوں نے آدیواسیوں کے وجود کا موضوع اٹھایا۔

آسام میں اب تک 2211 افراد کو چائلڈ میریج کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آسام میں گوہاٹی، وشوناتھ، گولا پارا، کریم گنج، میری گاؤں، جورہاٹ میں کارروائی کی گئی ہے۔

سدھو کے بیٹے ایڈووکیٹ کرن سدھو نے اس معاملے میں بتایا کہ ان کے والد سدھو کو قانون پر پورا بھروسہ ہے اور وہ جلد ہی اپنی ایک سال کی سزا پوری کرکے واپس آئیں گے

شرجیل امام کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو کی بنیاد پران پرملک مخالف بیان دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔

سوامی پرساد موریہ نے کہا تھا، ''ان ذاتوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے۔ اسی طرح رام چرت مانس کی ایک چوپائی کہتی ہے کہ عورتوں کو سزا ملنی چاہیے۔