کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے
بھارت ایکسپریس/ کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر طنز کستے ہوئے کہا کہ بے ۔جے ۔پی نے تقسیم کرو اور حکومت کرو پالیسی پر عمل کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکا ہے۔نریندر مودی کو 70 سال کا حساب لینے کے بجائے خود انہوں نے 8 سال تک کیا کیا؟ اس کے بارے میں بات کرنی چاہئے۔
پورے ملک میں آج ایک انتشار اور توڑ پھوڑ دکھ رہا ہے،حکومت نے صرف عوا م کو ہندو مسلم میں بانٹ دیا۔جبکہ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی دیش کوایک ساتھ لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔بھارت جوڑو یاترا اسی یک جہتی کی مثال ہے ،جس کی قیادت راہل گاندھی کر رہے ہیں۔
انہوں نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے 133ویں یوم پیدائش پر منعقدہ نہرو میموریل لیکچر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت صرف عوام کو گمراہ کرتی ہے جبکہ ملک میں خطرناک حد تک بے روزگاری ہے اور 30 لاکھ سے بھی زیادہ عہدے مرکزی حکومت میں خالی پڑے ہیں۔ مرکزی حکومت اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے، جبکہ یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ آٹھ سال میں 16 کروڑ لوگوں کو روزگار دیا جائے گا ، لیکن یہ سب بالکل جھوٹ ثابت ہوا ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کی بات کرتی ہے،لیکن سچ یہ ہے کہ ملک میں کہیں بھی جمہوری حکومت نہیں ہے ۔ بار بار جمہوریت کی بات کی جاتی ہے لیکن بی جے پی کے دورحکومت میں کہیں بھی جمہوریت نہیں دکھتی ایسا لگتا ہے جیسے لوگوں کی بولنے کی آزادی چھن گئی ہو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

