Bharat Express

Yogi Adityanath on POK: پاکستان سے متعلق یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا بیان، کہا- POK پرجلد ہی ہوگا ہندوستان کا قبضہ

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ ہندوستان کی جوسب سے زیادہ زرخیز زمین تھی، وہ پاکستان کے حصے میں چلی گئی، لیکن پڑوسی ملک اپنی دشمنی میں اس قدر اندھا ہوگیا کہ اس نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔

Lok Sabha Election 2024, CM Yogi Adityanath, Terrorists, PM Modi, Uttar Pradesh

Yogi Adityanath Speech: یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے 9 سال کی مدت میں جہاں ایک طرف دنیا میں ہندوستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں ملک کی داخلی اوربیرونی سلامتی کو بھی مضبوط کیا گیا ہے۔ آج کوئی  ہندوستان کو آنکھ دکھانے کی جرات نہیں کرسکتا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ یوگی نے لکھنؤ میں منعقدہ سوشل میڈیا ڈائیلاگ پروگرام میں ایک ایسا بیان دیا، جسے سن کرپاکستان کے پسینے چھوٹ گئے ہوں گے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی کی اس بات کو پاکستانی عوام بھی پسند کر رہی ہے۔

 وزیراعلیٰ یوگی نے پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) کا ذکرکرتے ہوئے کہا ”اب وہاں سے آوازاٹھ رہی ہے کہ ہمیں پھر سے ہندوستان کے اندرلانے کو کام کرو۔ وزیراعلیٰ یوگی نے مزید کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کی بھٹی میں جھونکنے والا آج ایک ایک روٹی کے لئے ترس رہا ہے۔ پانچ کلو آٹے کے پیکٹ کے لئے چھینا جھپٹی ہو رہی ہے۔“ دراصل پاکستان میں کافی وقت سے اقتصادی حالات انتہائی خراب ہیں اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کی ترقی کی بات تو بھول ہی جاؤ۔ یوگی کے پی اوکے والے بیان سے پاکستان میں کھلبلی مچنی شروع ہوگئی ہوگی۔

’ہماری زرخیز زمین کو نہیں سنبھال سکا پاکستان‘

 وزیراعلیٰ یوگی نے مزید کہا کہ ہندوستان کی جو سب سے زرخیز زمین تھی، وہ پاکستان کے حصے میں چلی گئی، لیکن پڑوسی ملک نے اپنی دشمنی میں اتنا اندھا ہوگیا کہ اس نے اس پر دھیان ہی نہیں دیا۔ دنیا میں ہندوستان آج پانچویں سب سے بڑی معیشت بنی ہوئی ہے جبکہ پاکستان غربت کی نئی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے۔ بھارت خوشحالی کی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے جبکہ پاکستان جہنم کے گڑھے میں گر رہا ہے۔

پاکستانی یوٹیوبرس نے کی اپنے حکمرانوں کی تنقید

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جو کہا وہ سچ ہی کہا ہے۔ وہاں کی عوام ہی پاکستان کی بدحال صورتحال کو بتا رہی ہے۔ وہاں کے یوٹیوبرس اپنے یوٹیوب چینلوں پر وہاں کے حکمرانوں  پر بھڑاس نکال رہے ہیں۔ لوگ بتا رہے ہیں کہ آٹا نہیں مل رہا ہے۔ آٹے کے لئے روزروزقطاریں لگانی پڑرہی ہیں۔ کشمیر سے لے کرپاکستان کی عوام اپنے حکمرانوں کے جھوٹ سے پریشان ہوگئی ہے۔ پاکستان کے لوگ یوٹیوب پرہندوستان کی تعریف میں جم کر بات کر رہے ہیں۔ ایک یوٹیوبرنے کہا کہ جتنی ترقی پاکستان کے پنجاب اور پی اوکے میں نہیں ہوئی، اتنی ترقی ہندوستان نے کشمیر میں کردی ہے۔ وہیں دوسرے یوٹیوبرنے کہا کہ میرے خیال سے بہتر ہے کہ ہندوستان کے ساتھ معاہدہ کریں۔ وہیں ایک یوزرس نے یہاں تک کہہ دیا کہ کشمیر کے لوگ خود ہی پاکستان کے ساتھ نہیں آنا چاہتے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم ہندوستان کے ساتھ خوش ہیں۔

Also Read