مغربی بنگال میں دومرحلے میں ووٹنگ ختم ہوگئی ہے اورای وی ایم کواسٹرانگ روم میں رکھا گیا ہے۔ ٹی ایم سی لیڈران کے ذریعہ کولکاتا کے اندوراسٹیڈیم کے اسٹرانگ روم میں رکھے ہوئے ای وی ایم میں گڑبڑی کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس کی مخالفت میں ٹی ایم سی لیڈرششی پانجا اورکنال گھوش نیتا جی انڈوراسٹیڈیم کے باہراسٹرانگ روم کے سامنے دھرنے پربیٹھے ہیں۔ وہیں، بی جے پی لیڈرتاپس رائے بھی اسٹرانگ روم کے پاس حامیوں کے ساتھ پہنچ گئے ہیں۔ بی جے پی اورٹی ایم سی کے لیڈرآمنے سامنے ہیں۔
دونوں پارٹی کے لیڈران کی طرف سے نعرے بازی کی جارہی ہے۔ اسٹرانگ روم کے سامنے ہنگامہ ہورہا ہے۔ وہیں، جانکاری ملی ہے کہ ممتا بنرجی بھی احتجاج میں شامل ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اورالیکشن کمیشن آف انڈیا کے افسران پارٹی کے متعلقہ نمائندوں کی موجودگی کے بغیربیلٹ باکس کھولنے کی کوشش کررہے ہیں۔
❗️ALARMING❗️
This is the murder of democracy in broad daylight.
CCTV footage has exposed how @BJP4India, in active collusion with the @ECISVEEP, is opening ballot boxes without the presence of any relevant party stakeholders. This is gross electoral fraud being committed openly… pic.twitter.com/aSe36kGKPI
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) April 30, 2026
کنال گھوش نے کہا، ”آپ الیکشن کمیشن کی لائیواسٹریمنگ اورسی سی ٹی وی کیمرے میں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ اندرکام کررہے ہیں۔ ہمارا کوئی بھی نمائندہ اندرنہیں ہے۔ وہ ہمیں اندرنہیں جانے دے رہے ہیں۔ وہ ہم سے دوسرے امیدواروں سے بات کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ ہم دوسرے امیدواروں کی ذمہ داری کیوں لیں؟ ششی پانجا نے کہا، ”ہمیں تشویش ہے۔ کوئی ہیرا پھیری نہیں ہونی چاہئے۔ ہمیں یہ سب کیوں نہیں دکھایا جا رہا ہے؟”
#WATCH | Kolkata | TMC leader Shashi Panja says, “We were sitting on the dharna peacefully…BJP leaders created a ruckus here…” https://t.co/HLCEHzzeSG pic.twitter.com/avGuGlEFgA
— ANI (@ANI) April 30, 2026
ای وی ایم سے متعلق ٹی ایم سی نے لگائے الزام
بنگال میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ گزشتہ بدھ کے روز(29 اپریل) ہوئی تھی۔ ووٹنگ کے بعد ای وی ایم کوکھودی رام انوشیلن کیندرکے اسٹرانگ روم میں رکھا گیا تھا۔ کنال گھوش نے کہا کہ پارٹی کارکنان اورٹی ایم سی حامی 3:30 بجے تک اسٹرانگ روم کے سامنے موجود تھے۔ انہیں دوپہرکے قریب ہٹا دیا گیا۔ اس درمیان، اچانک ایک ای میل بھیجا گیا، جس میں بتایا گیا کہ اسٹرانگ روم شام 4 بجے پھرسے کھلے گا۔ پھرہم نے پارٹی کارکنان سے فون پررابطہ کیا۔ ہم نے پوچھا کیا تم لوگ وہاں ہو؟ انہوں نے کہا کہ چلے گئے ہیں۔ پھرہم دونوں آئے۔ اب وہ ہمیں اندر نہیں جانے دے رہے ہیں۔
#WATCH | Kolkata | BJP candidate from Maniktala constituency, Tapas Roy into a verbal altercation with police.
He says, “…My last parliamentary election was looted by Kolkata police, Vineet Goyal. It was looted by miscreants and Vineet Goyal…” https://t.co/ifZVvmVe4L pic.twitter.com/B8McATWB2E
— ANI (@ANI) April 30, 2026
4 مئی کو آئیں گے اسمبلی انتخابات کے نتائج
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں دومرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ اب 4 مئی کوووٹوں کی گنتی ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی کے لئے بنگال میں ووٹوں کی گنتی کے لئے 77 سینٹربنائے گئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے پارٹی کارکنان کو ہدایت دی ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے پہلے محتاط رہیں اوراسٹرانگ روم کی نگرانی کریں تاکہ کوئی بھی ای وی ایم سے چھیڑچھاڑنہ کرپائے۔ دوسری طرف، بی جے پی لیڈرتاپس رائے نے کہا، ”ہم اسٹرانگ روم کی نگرانی کے لئے دولوگوں کوتعینات کریں گے۔ وہ (ٹی ایم سی) صرف افواہیں پھیلا رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی ہارکی زمین تیار کررہے ہیں۔ یہاں تین لیئرکی سیکورٹی کا نظم ہے۔“
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





