Bharat Express DD Free Dish

EVM Row

ای وی ایم کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کا ملاپ، سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں نگرانی اور الیکشن کمیشن کی ادارہ جاتی خودمختاری جیسے اقدامات ضروری ہیں۔ صرف مشین بدلنے سے انتخابات نہیں جیتے جاتے اور محض سوال اٹھانے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ پارٹی سربراہ ممتا بنرجی پہلے ہی واضح کر چکی ہیں کہ جس طرح کا ماحول بنایا گیا، وہ شفاف جمہوری عمل نہیں تھا۔ ان کے مطابق ”ہم شکست تسلیم نہیں کرتے، کیونکہ جو کچھ ہوا وہ عوامی فیصلے کی عکاسی نہیں بلکہ ایک منظم سازش کا نتیجہ ہے“۔

مغربی بنگال میں ووٹوں کی گنتی سے پہلے ای وی ایم کے اسٹرونگ روم پر زبردست ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ ممتا بنرجی نے رات کے اندھیرے میں اسٹرونگ روم کا دورہ کیا اور الزام لگایا کہ ’’ای وی ایم لوٹنے کی کوشش ہو رہی ہے۔‘‘ ٹی ایم سی کے دھرنے اور بی جے پی کے سخت جوابی حملے نے 4 مئی کے نتائج سے پہلے بنگال کی سیاسی گرمی کو عروج پر پہنچا دیا ہے۔

مغربی بنگال میں الیکشن کے بعد ای وی ایم کواسٹرانگ روم میں رکھا گیا ہے۔ ٹی ایم سی لیڈران نے الزام لگایا ہے کہ کولکاتا کے لیڈران انڈوراسٹیڈیم کے اسٹرانگ روم میں ای وی ایم کے ساتھ گڑبڑی کی کوشش کی جارہی ہے۔ کنال گھوش اورششی پانجا جیسے لیڈر دھرنا دے رہے ہیں۔

بی جے پی رہنما نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں ممتابنرجی اور ان کی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات جمہوری عمل کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسی طرز کے طریقوں کے ذریعے ماضی میں انتخابی فائدہ حاصل کیا گیا۔