وی ایچ پی کے وفد نے ہمایوں کے مقبرہ کا دورہ کیا ہے۔
نئی دہلی: وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) کی ایک ٹیم نے اتوارکو دہلی میں موجود ہمایوں کے مقبرہ کا جائزہ لیا۔ وشو پریشد کے اراکین نے ہمایوں کے مقبرہ کا جائزہ ایسے وقت میں لیا ہے، اورنگ زیب کے مقبرے سے متعلق تنازعہ چل رہا ہے۔ حالانکہ ہمایوں کے مقبرے کا جائزہ لینے کے بعد اتوارکو وی ایچ پی نے کہا کہ تنظیم کے ایک وفد نے یہاں ہمایوں کے مقبرے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قواعد کا مقصد دہلی کے تاریخی تناظرکا مطالعہ کرنا ہے۔
مقبرے کا لیا جائزہ
وشوہندوپریشد کی دہلی یونٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے عہدیداران کا ایک وفد جلد ہی صفدرجنگ مقبرے کا جائزہ لینے جائے گا۔ عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ ہمایوں کے مقبرے کا دورہ کرنے والے وفد کی قیادت تنظیم کے دہلی یونٹ کے سکریٹری سریندرگپتا نے کی۔ بیان میں کہا کہ سریندرگپتا نے واضح کیا کہ اس جائزہ کا کوئی متنازعہ مطلب نہیں نکالا جانا چاہئے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مقام کا جائزہ دہلی صوبہ کے تاریخی تناظرکا مطالعہ کرنا کرنے سے متعلق کیا گیا ہے۔
مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کرے گا وشوہندو پریشد
بیان میں سریندر گپتا کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ ہم دہلی صوبہ کے تاریخی پس منظرکا مطالعہ کرنا ہے۔ ہمارا مقصد مختلف ادوارکے حکمرانوں کو الاٹ کی گئی زمینوں اور ان کی شراکت کا تجزیہ کرنا ہے۔ سریندر گپتا نے کہا کہ یہ مطالعہ تاریخی حقائق کو سامنے لانے کے لیے کیا جا رہا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ وشو ہندو پریشد کا وفد اپنی رپورٹ مرکزی حکومت کو پیش کرے گا۔
اورنگ زیب کی قبر سے متعلق تنازعہ
واضح رہے کہ وشوہندو پریشد کے نمائندہ وفد کا دوسرے مغل بادشاہ ہمایوں کے مقبرہ کا دورہ مہاراشٹرمیں اورنگ زیب کی قبرکو ہٹانے کے مطالبہ سے متعلق کچھ ہندو تنظیموں کے ذریعہ کی جارہی احتجاجی مخالفت کے پس منظرمیں ہوا۔ ان تنظیموں کا الزام ہے کہ 17ویں صدی کے مغل حکمراں نے ہندوؤں پرظلم کئے تھے۔
اورنگ کے مقبرہ کا کیا ہے تنازعہ؟
دراصل، اورنگ زیب سے متعلق تنازعہ کی شروعات مہاراشٹر میں شروع ہوا۔ مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اورنگ زیب سے متعلق بات کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اورنگ زیب کوئی ظالم حکمراں نہیں تھا۔ اس کے اقتدار کے دوران ہندوستان کی جی ڈی پی 24 فیصد تھی اورملک سونے کی چڑیا تھا۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا تھا کہ تاریخ میں کئی غلط چیزیں بتائی گئی ہیں۔ ابوعاصم اعظمی کے بیان کے بعد ہنگامہ شروع ہو گیا۔ ان کے خلاف معاملہ درج ہوا اور انہیں بجٹ سیشن سے پورے سیشن کے لئے اسمبلی سے معطل کردیا گیا۔ اس کے بعد مہاراشٹر کے چھترپتی سنبھاجی نگرمیں واقع اورنگ زیب کے مقبرہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




