Bharat Express DD Free Dish

aurangzeb Tomb

جوشی نے کہاکہ ہمارے پاس چھترپتی شیواجی مہاراج جیسا آئیڈیل ہے، انہوں نے افضل خان کا مقبرہ بنوایا تھا۔ یہ ہندوستان کی سخاوت اور جامعیت کی علامت ہے۔ مقبرہ رہے گا اور جو وہاں جانا چاہتا ہے جائے گا۔

مہاراشٹر میں اورنگ زیب کی قبرسے متعلق تنازعہ چل رہا ہے۔ اس درمیان دہلی میں وشوہندو پریشد کے ایک وفد نے ہمایوں کے مقبرہ کا جائزہ لیا۔ حالانکہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ اس مقصد دہلی کی تاریخی مقام کا جائزہ لینا ہے۔

مغل حکمراں اورنگ زیب کی قبرہٹانے سے متعلق 17 مارچ کو ناگپور میں تشدد ہوا تھا۔ احتجاج کے بعد شرپسندوں نے گاڑیوں میں توڑپھوڑ کی تھی۔ اس معاملے میں 10 ایف آئی آردرج کی گئی تھیں۔

وشوہندو پریشد اوربجرنگ دل کے ذریعہ سنبھاجی نگر سے اورنگ زیب کی قبر ہٹائے جانے سے متعلق ہنگامہ آرائی کو طول دیا جا رہا ہے۔ ہندو تنظیموں نے وارننگ دی کہ اگراورنگ زیب کا مقبرہ ہٹایا نہیں گیا تو پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔

وی ایچ پی نے کہا کہ ہم مطالبہ کریں گے کہ شیواجی مہاراج کی مقدس سرزمین سے اورنگ زیب کی قبراور اورنگ زیبی ذہنیت کو مکمل طورپرختم کیا جائے۔ اورنگ زیب کا مقبرہ مہاراشٹرکے سمبھاجی نگرمیں ہے اوراس نے مہاراج سنبھاجی کوبہت اذیتیں دے کرقتل کیا تھا، اس لئے ایسے شخص کی قبرنہیں ہونی چاہئے۔