Bharat Express

RSS Leader on Uniform Civil Code: یونیفارم سول کوڈ نافذ ہونے کے بعد نہیں رہے گا کوئی کافر، آر ایس ایس لیڈر نے کیوں کہی یہ بات؟

یونیفارم سول کوڈ پر جاری بحث کے درمیان پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں یو سی سی بل پیش ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ یو سی سی پر بحث چھڑنے کے بعد سے سیاسی گھمسان مچا ہوا ہے۔ 

آر ایس ایس لیڈر اور مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار۔ (فائل فوٹو)

Uniform Civil Code: یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) سے متعلق سیاسی ہنگامہ جاری ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 20 جولائی سے شروع ہونے جا رہے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں یو سی سی بل پیش کیا جاسکتا ہے۔ اس درمیان آرایس ایس لیڈر اور مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار نے یو سی سی سے متعلق کہا، ”یو سی سی اعلان کرے گا کہ کوئی کافر نہیں ہے، سب بلیور ہیں۔ اس قانون کے نافذ ہونے کے بعد کوئی بھی کافر نہیں کہلائے گا۔”

آرایس ایس لیڈر اندریش کمار نے کہا کہ یو سی سی قانون کے نافذ ہونے کے بعد کوئی بھی اچھوت نہیں کہلائے گا۔ اندریش کمار نے کہا کہ ”اس قانون کا مطلب ہے کہ ہم ایک وطن، ایک شہری ہیں۔ یہ قانون عورتوں کے اوپر ہونے والے مظالم کو ختم کرتا ہے۔ اس قانون سے کسی بھی مذہب اور ذات کی خواتین پر ظلم نہیں ہوسکے گا۔”

مسلمانوں کو مشتعل کرنا بند کردیا جائے

اندریش کمار نے کہا کہ مولوی-مولانا مسلمانوں کو مشتعل کرنا بند کریں۔ مسلمان ان کے اشتعال میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے یونیفارم سول کوڈ قانون کی وکالت کرتے ہوئے اسے خواتین کے حقوق کو مضبوط کرنے والا بتایا۔ آرایس ایس لیڈر نے کہا کہ یوسی سی قانون سبھی مذاہب کی خواتین پر ہونے والے مظالم کو ختم کردے گا۔

وزیراعظم کے بیان سے مچ گیا سیاسی گھمسان

گزشتہ دنوں وزیراعظم نریندر مودی نے ایک پروگرام کے دوران یونیفارم سول کوڈ کا ذکر کیا تھا۔ وزیراعظم مودی نے یوسی سی کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا خوف دکھا کر ووٹ بینک کی سیاست کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ رہا ہے کہ یونیفارم سول کوڈ لاو۔

اتراکھنڈ میں جلد نافذ ہوگا یو سی سی: پشکر سنگھ دھامی

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے منگل (4 جولائی) کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ ان کی حکومت یکساں سول کوڈ (یوسی سی) پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی اسے نافذ کیا جائے گا۔ حالانکہ انہوں نے یو سی سی پر وزیراعظم کے ساتھ کوئی بحث کئے جانے سے انکار کیا۔

 بھارت ایکسپریس

Also Read