Bharat Express DD Free Dish

North-East region: ’’وکست بھارت‘‘ کے 30 ٹریلین ڈالر کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اہم شمال مشرقی خطہ، وزیر اعظم کے دفتر نے ایک مضمون شیئر کرتے ہوئے کہا

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے کہا ہے کہ شمال مشرقی خطہ 2047 تک ملک کے ’’وکست بھارت‘‘ کے خواب کے مطابق $30 ٹریلین کے وژن کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے کہا ہے کہ شمال مشرقی خطہ 2047 تک ملک کے ’’وکست بھارت‘‘ کے خواب کے مطابق $30 ٹریلین کے وژن کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کی ایک پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم او نے کہا ’’شمال مشرقی ہندوستان اب ایک پسماندہ خطہ نہیں رہا بلکہ ایک سرکردہ خطہ بن گیا ہے۔‘‘

مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے لکھا مضمون

وزیر اعظم کے دفتر کے ذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے تجارت، رابطے کے لیے ایک اسٹریٹجک مرکز کے طور پر خطے کے ابھرنے اور ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ملک کے 30 ٹریلین ڈالر کے وژن پر ایک تفصیلی مضمون لکھا ہے۔‘‘ پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’اس مضمون پر ایک نظر ڈالیں۔‘‘

اس سے پہلے مرکزی وزیر مواصلات جیوترادتیہ سندھیا نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’شمال مشرقی خطہ $30 ٹریلین کی معیشت کی کلید ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ میرے مضمون میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح شمال مشرقی خطہ جنوب مشرقی ایشیا کے لیے ہندوستان کے اسٹریٹجک گیٹ وے میں تبدیل ہو رہا ہے اور شمال مشرقی خطہ تجارت، رابطے اور ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ہمارے 30 ٹریلین ڈالر کے عزائم کو فروغ دے رہا ہے۔

4.3 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز آئیں: مرکزی وزیر

حال ہی میں منعقدہ ’’رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ 2025‘‘ کو نہایت کامیاب قرار دیتے ہوے مرکزی وزیر سندھیا نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ عالمی شراکت داری اور باہمی مفادات کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس دو روزہ اجلاس میں 4.3 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز آئیں، جس سے شمال مشرقی خطہ (این ای آر) ہندوستان کا اگلا اقتصادی سپر پاور بننے کا مرحلہ طے کر رہا ہے۔

انھوں نے یقین دلایا کہ ’’ہم B2G اور B2B ڈائیلاگ جاری رکھیں گے، جہاں شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت سرمایہ کاروں اور ریاستی حکومتوں کے درمیان ایک پل کا کام کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر منظور شدہ پروجیکٹ تیزی سے حقیقت میں بدل جائے۔‘‘ واضح رہے کہ جاپان سے لے کر یورپ اور آسیان ممالک تک 80 سے زائد ممالک کے وفود نے اس سمٹ میں شرکت کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read