India’s HPV Vaccine: ہندوستان نے 9 ماہ سے بھی کم عرصے میں ایچ پی وی ویکسین کی ایک کروڑ سے زائد خوراکیں دینے کا سنگ میل عبور کیا: وزیراعظم مودی
ویکسین لگوانے والی لڑکیوں کی تعداد کے لحاظ سے اتر پردیش سب سے آگے ہے، جہاں 29.33 لاکھ سے زائد لڑکیوں کو ویکسین دی جاچکی ہے۔ بہار میں یہ تعداد 13.70 لاکھ سے زیادہ اور گجرات میں 7.75 لاکھ سے زائد ہے۔
Journey towards Viksit Bharat: سکھ گروؤں کی تعلیمات اور ترغیب سے ہی ’وکست بھارت‘ کا سفر مکمل ہوسکتا ہے: وزیراعظم مودی
گروپورب سے ایک روز قبل لوک نواس میں شبد کیرتن کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب، سکھ روایات اور ورثے کو مشعلِ راہ کے طور پر محفوظ رکھنے پر زور۔
PM Modi hails Namma Metro pink line: ’’وکست کرناٹک سے وکست بھارت کی تعمیر‘‘ وزیراعظم مودی نے نما میٹرو کی پنک لائن اور بنگلورو کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو سراہا
میٹرو اور وندے بھارت جیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو ترقی یافتہ ہندوستان کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’آج شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گا۔ اس سے ترقی یافتہ کرناٹک کی تعمیر کو نئی رفتار ملے گی اور ترقی یافتہ کرناٹک سے ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل کا راستہ ہموار ہوگا۔‘‘
India’s vision for ease of travel: دہلی اور ممبئی کے بعد بنگلورو کا میٹرو نیٹ ورک بھی 100 کلومیٹر کلب میں شامل، یہ سفر کو آسان بنانے کے ہندوستان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے: وزیراعظم
وزیر اعظم نے ہندوستانی ریلوے میں آنے والی تبدیلیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پرانے اور فرسودہ طریقہ کار کو پیچھے چھوڑ کر اپنے ریلوے اسٹیشنوں، انجنوں اور ڈبوں کے ذریعے ایک نئی شناخت قائم کر رہا ہے۔
PM Modi conveys a message of equality and justice: ’’نیک انسان کبھی انصاف کے راستے سے منحرف نہیں ہوتے‘‘ وزیراعظم مودی نے سبھی کو یکساں نظر سے دیکھنے کا دیا پیغام
اس شلوک کا مفہوم ہے کہ جو لوگ تمام مخلوقات کو یکساں نظر سے دیکھتے ہیں، ذاتی مفاد اور غصے سے پاک رہتے ہیں اور کبھی انصاف کے راستے کو نہیں چھوڑتے، وہی حقیقت میں نیک انسان کہلاتے ہیں۔ وزیر اعظم کی اس پوسٹ میں مساوات، غیر جانب داری اور انصاف پسندی کو ایک اچھے انسان کی بنیادی صفات کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
President Murmu Extends Diwali Wishes: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی دیوالی پر مبارک باد، نوجوانوں سے ’وکست بھارت‘ کی تعمیر میں حصہ لینے کی اپیل
صدر جمہوریہ نے کہا کہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار نوجوان ہندوستانی اقدار کو رہنما بناتے ہوئے ملک کی ترقی میں جوش و خروش کے ساتھ اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو ’وکست بھارت‘ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سرگرم کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔
PM Modi Inaugurates Pune Metro’s Pink Line: وزیر اعظم مودی نے پونے میٹرو کی پنک لائن کا کیا افتتاح، 2014 سے پہلے صرف 5 شہروں میں چلتی تھی میٹرو
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میٹرو نیٹ ورک کی توسیع سے لوگوں کو ٹریفک جام کی پریشانی سے راحت ملے گی اور ان کا کافی وقت بچے گا۔ جب کسی شہر کے لوگوں کا وقت بچتا ہے تو وہ اپنے کام زیادہ بہتر انداز میں کر پاتے ہیں۔ اس سے شہر کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور بالآخر اس کا فائدہ ملک کی معیشت کو پہنچتا ہے۔ مضبوط معیشت کا فائدہ غریب اور متوسط طبقے، دونوں کو ملتا ہے۔
Adani Group Undertaking Large-Scale Infrastructure Projects: وکست بھارت کے وژن کی تکمیل کے لیے اڈانی گروپ بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبے نافذ کر رہا ہے: پریتی اڈانی
ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ اڈانی گروپ ہندوستان کے 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہدف کی حمایت کے لیے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی منتقلی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
Anant Ambani praised PM Modi: ڈیجیٹل انڈیا کو آگے بڑھانے کے لیے اننت امبانی نے وزیراعظم مودی کی تعریف کی، وکست بھارت کے لیے عہدبستگی کا اظہار
جیو پلیٹ فارمز کی لسٹنگ کے موقع پر اننت امبانی نے کہا کہ ریلائنس گروپ ’ڈیجیٹل انڈیا‘ کے وژن اور وزیر اعظم کی مسلسل رہنمائی و حمایت کے لیے ان کا شکر گزار ہے۔
Mann Ki Baat: عام شہریوں کی کوششوں اور خدمات کو سمجھنے اور ان کا اعتراف کرنے کا سفر، ’من کی بات‘ میرے لیے تیرتھ یاترا سے کم نہیں: وزیراعظم مودی
پروگرام کے دوران وزیراعظم نے پنجاب کے مالوہ علاقے میں روایتی زرعی طریقوں کو دوبارہ فروغ دینے کے لیے شروع کیے گئے ’نو ترنجن‘ اقدام کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں روایتی ہنر اور طریقے کئی نسلوں سے لوگوں کی شناخت کا حصہ رہے ہیں، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ اب انہی روایات سے نئے تجربات کے راستے نکل رہے ہیں۔





