Bharat Express DD Free Dish

’’بہار میں مہاراشٹر ماڈل کو نافذ کررہی ہے بی جے پی‘‘، نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے اعلان پر برہم ہوئے تیجسوی یادو، کہی یہ بڑی بات

نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے فیصلے سے متعلق تیجسوی یادو برہم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ نتیش کمار اب سی ایم نہیں رہیں گے۔ بی جے پی ربراسٹیمپ والا سی ایم بناتی ہے۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے تیجسوی یادو نے ہمدردی کا اظہارکیا۔ (فائل فوٹو)

بہارمیں نتیش کمار کے وزیراعلیٰ کی کرسی چھوڑنے کے اعلان کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے فیصلے سے متعلق تیجسوی یادو برہم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بہار میں مہاراشٹر ماڈل نافذ کررہی ہے۔ تیجسوی یادو نے ایکس پوسٹ کے ذریعہ بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ بہاراسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ نتیش کماراب سی ایم نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ربراسٹیمپ والا سی ایم بناتی ہے، جو ہو رہا ہے وہ ہمیں پہلے سے معلوم تھا۔ ہم وہاں رہتے تو یہ دن دیکھنے کونہیں ملتا۔ نتیش کمارکے تئیں ہماری پوری ہمدردی ہے۔ تیجسوی یادو نے یہ بھی کہا کہ اب بی جے پی جے ڈی یو کوختم کردے گی۔ پسماندہ طبقات کے لیڈران کو بی جے پی ٹکنے نہیں دے گی۔

بی جے پی نے نتیش کمارکوکیا ہائی جیک

تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار نے کہا ہے کہ وہ راجیہ سبھا جانا چاہتے ہیں۔ ہم شروعات سے اس بات کو کہتے رہے ہیں کہ الیکشن کے بعد نتیش کمار کو بی جے پی کے لوگ وزیراعلیٰ عہدے پر نہیں رہنے دیں گے۔ آج وہ بات سچ ثابت ہوئی ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ عوامی خواہشات اقتدارکی اس تبدیلی کے خلاف ہیں۔ جب 2024 میں نتیش کمارہمیں چھوڑکرگئے تھے۔ اس وقت بھی ہم نے یہ کہا تھا کہ بی جے پی جے ڈی یو کو ختم کردے گی۔ بی جے پی نے پوری طریقے سے نتیش کمارکوہائی جیک کرلیا ہے۔

جے ڈی یواب نہیں بچے گی، نتیش کمارکے ساتھ ہمدردی: تیجسوی یادو

آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادونے کہا کہ الیکشن میں جس طرح سے ان کی جیت ہوئی ہے۔ وہ پیسے کی طاقت (دھن تنتر) کی مشینری (مشین تنتر) کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جے ڈی یونہیں بچ پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن کے دوران بھی یہ الزام لگایا تھا کہ جے ڈی یونہیں بچ پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پوری ہمدردی نتیش کمار کے ساتھ ہے۔ اگرنتیش ساتھ ہوتے توانہیں ان دنوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read