Bharat Express DD Free Dish

Supreme Court on Minister Vijay Shah: کرنل صوفیہ قریشی پرنازیبا تبصرہ کرنے والے وجے شاہ کے خلاف سپریم کورٹ نے دیا یہ بڑا فیصلہ

کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازعہ ریمارکس دینے والے مدھیہ پردیش حکومت میں وزیروجے شاہ کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایک بار سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ سپریم کورٹ میں آج اس معاملے کی جب سماعت ہوئی، تو عدالت نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے ان کے معافی کو بھی قبول نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے وجے شاہ کی گرفتاری پرروک ضرورلگائی ہے، لیکن ایس آئی ٹی کی تشکیل کردی ہے، جواس پورے معاملے کی جانچ کرے گی۔

کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازعہ ریمارکس دینے والے مدھیہ پردیش حکومت میں وزیروجے شاہ کی مشکلات کم نہیں ہورہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایک بارسخت ناراضگی ظاہرکی ہے۔ سپریم کورٹ میں آج اس معاملے کی جب سماعت ہوئی، توعدالت نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے ان کے معافی کو بھی قبول نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے وجے شاہ کی گرفتاری پرروک ضرورلگائی ہے، لیکن ایس آئی ٹی کی تشکیل کردی ہے، جواس پورے معاملے کی جانچ کرے گی۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آپ نے بغیرسوچے جوکیا ہے اوراب معافی مانگ رہے ہیں، ہمیں آپ کی معافی نہیں چاہئے۔ عدالت نے ان کی معافی کو مگرمچھ کے آنسوقراردیا۔ دراصل، وجے شاہ نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے، اسی پرسنوائی ہورہی تھی۔ وہیں عدالت نے جس طرح سے وجے شاہ کوپھٹکارلگائی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق، ایس آئی ٹی ایف آئی آرکی جانچ کرے گی۔ ایس آئی ٹی میں تین سینئرلیول کے آئی پی ایس افسران شامل ہوں گے، لیکن ایم پی کیڈر کے نہیں ہوں گے۔ ان تین آئی پی ایس افسران میں ایک خاتون آئی پی ایس افسرہونی چاہئے۔ سپریم کورٹ نے ساتھ ہی مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی کو کل رات 10 بجے سے پہلے ایس آئی ٹی تشکیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

 اس معاملے میں جسٹس سوریہ کانت کی دو رکنی بینچ سماعت کررہی ہے۔ عدالت عظمیٰ  میں وجے شاہ کی طرف سے سینئروکیل منندرسنگھ اوروبھا دتا پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وجے شاہ معافی مانگ رہے ہیں۔ اس پرجسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ آپ کی معافی کہاں ہے؟ یہ جس طرح کا معاملہ ہے، آپ کوکس طرح کی معافی مانگنی چاہئے تھی، آپ کیا گھڑیالی آنسوبہانا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ نے بغیرسوچے جوکیا اوراب معافی مانگ رہے ہیں۔ ہمیں آپ کی معافی نہیں چاہئے۔ اب قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ آپ نے اگردوبارہ معافی مانگی توہم عدالت کی توہین مانیں گے۔ عدالت نے انہیں بتایا کہ آپ عوامی شخصیت ہیں، سیاست دان یعنی پولیٹیکل لیڈرہیں اورآپ کیا کہتے ہیں؟ یہ سب کچھ ویڈیومیں ہے اورآپ کہاں جا کر رکیں گے۔ آپ کوبہت حساس ہونا چاہئے اوراپنی ذمہ داری کوسمجھنا چاہئے۔ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ ہمیں اپنی فوج پرفخرہے اورآپ ٹائمنگ دیکھیں، کہ آپ نے کچھ کہا؟ سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ نے لوگوں کو تکلیف پہنچائی ہے اوراب بھی نہیں مان رہے ہیں۔ اتنے بڑی جمہوریت میں لیڈرہیں۔ ہمیں اپنے لیڈران سے اچھے اخلاق کی امید ہوتی ہے۔ آپ کے بیان سے پورا ملک ناراض ہے۔ وجے شاہ کے خلاف جس طرح کا تبصرہ سپریم کورٹ نے کیا ہے، وہ بہت اہم ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں لیڈران اپنی غلط بیان بازیوں سے بازآئیں گے اورملک میں نفرت پھیلانے اورلوگوں کو بانٹنے کی جرات نہیں کریں گے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read