کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف تبصرہ، سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر سے متعلق دیا یہ بڑا حکم
سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش حکومت کو وزیر وجے شاہ کے خلاف کرنل صوفیہ قریشی پر قابل اعتراض تبصرہ معاملے میں مقدمہ چلانے کی منظوری پردو ہفتے میں فیصلہ لینے کا حکم دیا ہے۔
SC on Vijay Shah Controversial Remarks: کرنل صوفیہ قریشی پرتبصرہ کرنے والے وجے شاہ کی گرفتاری پرجاری رہے گی روک، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں نہیں ہوگی ہوگی سماعت، سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی کوجانچ کے لئے مزید وقت دیا
مدھیہ پردیش کی موہن یادو حکومت میں وزیروجے شاہ نے آپریشن سندور کی جانکاری میڈیا کے سامنے رکھنے والی کرنل صوفیہ قریشی پر متنازعہ بیان دیا تھا۔ آج سپریم کورٹ میں اس معاملے میں سماعت ہوئی، جس کے بعد عدالت نے ایس آئی ٹی کو جانچ کے لئے وقت دے دیا ہے۔
Vijay Shah Statement Row: کرنل صوفیہ کی توہین کرنے والے وجے شاہ کے خلاف ایس آئی ٹی رپورٹ داخل، آج سپریم کورٹ میں سماعت
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی کیلاش مکوانہ نے ایس آئی ٹی تشکیل دی۔ ہفتہ کے روز، تین رکنی ایس آئی ٹی نے اندور ضلع کے مہو علاقے کے قریب رائکنڈہ گاؤں کا دورہ کیا، جہاں شاہ نے 12 مئی کو ایک عوامی تقریب میں متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ ٹیم نے گاؤں کے سرپنچ اور سکریٹری سے ملاقات کی۔ اس دوران ایس آئی ٹی نے متعلقہ دستاویزات جمع کیے جس میں واقعے کی ویڈیو فوٹیج اور حاضرین کی فہرست بھی شامل ہے۔
Vijay Shah Controversial remarks Case:کرنل صوفیہ قریشی پر وجے شاہ کے تبصرہ معاملے میں ایس آئی ٹی نے داخل کی پہلی اسٹیٹس رپورٹ، سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت
مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کے ذریعہ کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف دیئے گئے قابل اعتراض بیان کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی نے اپنی پہلی رپورٹ سپریم کورٹ میں سیل بند لفافے میں داخل کردی ہے۔ رپورٹ میں مختلف حقائق اورویڈیو فوٹیج کی تصدیق شامل ہے۔ سپریم کورٹ 28 مئی کو رپورٹ پرغورکرے گا۔
Supreme Court on Minister Vijay Shah: کرنل صوفیہ قریشی پرنازیبا تبصرہ کرنے والے وجے شاہ کے خلاف سپریم کورٹ نے دیا یہ بڑا فیصلہ
کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازعہ ریمارکس دینے والے مدھیہ پردیش حکومت میں وزیروجے شاہ کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایک بار سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ سپریم کورٹ میں آج اس معاملے کی جب سماعت ہوئی، تو عدالت نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے ان کے معافی کو بھی قبول نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے وجے شاہ کی گرفتاری پرروک ضرورلگائی ہے، لیکن ایس آئی ٹی کی تشکیل کردی ہے، جواس پورے معاملے کی جانچ کرے گی۔
کرنل صوفیہ قریشی پرتبصرہ کرنے والے وجے شاہ کی معافی سپریم کورٹ کو قبول نہیں، گرفتاری پر روک، لیکن جانچ کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل
کرنل صوفیہ قریشی پرمتنازعہ بیان دینے والے مدھیہ پردیش حکومت میں وزیروجے شاہ کی عرضی پرسپریم کورٹ میں پیرکے روز سماعت ہوئی ہے۔ اس دوران عدالت نے سخت لہجہ اپنایا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ آپ نے بغیرسوچے جوکیا اوراب معافی مانگ رہے ہیں۔
Shikhar Dhawan Hats off to Sofia Qureshi: ’’کرنل صوفیہ قریشی کو سلام…‘‘، سابق کرکٹر شیکھر دھون کی پوسٹ وائرل
پہلگام میں حملے کے بعد شیکھر دھون مسلسل سوشل میڈیا پر ہندوستانی فوج کی بہادری کی تعریف اور پاکستان کے خلاف پوسٹ کر رہے ہیں۔ 12 مئی کو، انسٹاگرام پر، شیکھر نے لکھا، ’’مجھے ہندوستانی فوج کی طرف سے کی گئی ہر کارروائی پر فخر ہے۔ آتمنر بھر بھارت اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے گا۔‘‘ یہاں اسٹیٹ کا مطلب پاکستان ہے۔
SC refuses to stay FIR registered against Vijay Shah: سپریم کورٹ نے وزیر وجے شاہ کے خلاف درج ایف آئی آر پر روک لگانے سے کیا انکار، کہا- سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی پر دیے گئے متنازعہ بیان پر وجے شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد وزیر شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ انہوں نے اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور جلد سماعت کی درخواست کی ہے۔
MP High Court On Vijay Shah: کرنل صوفیہ قریشی پرمتنازعہ بیان دے کر پھنس گئے بی جے پی لیڈر وجے شاہ، ہائی کورٹ نے دیا ایف آئی آردرج کرنے کا حکم
مدھیہ پردیش کے قبائلی امورکے وزیروجے شاہ، کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازعہ بیان دے کرتنازعات میں گھرگئے ہیں۔ ایک طرف سوشل میڈیا پرانہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہیں، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ان کے بیان پرازخود نوٹس لیا ہے۔ عدالت نے ایم پی کے ڈی جی پی کو وجے شاہ کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا حکم دیا ہے۔
Madhya Pradesh News : اب اسکولوں میں یس سر کہنے پر لگی پابندی، طلبا کہیں گے جئے ہند، وزیر نے بتا ئی وجہ
مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں حکم جاری کر دیا ہے۔ حاضری کو نشان زد کرتے وقت بچوں کو 'یس سر' کے بجائے 'جئے ہند' کہنا پڑے گا۔





