صدر دروپدی مرمو کو 22 جنوری کو ہونے والی رام مندر پران پرتشٹھا تقریب کے لیے دعوت نامہ دیا گیا۔ صدر مرمو کو یہ خط رام مندر تعمیر سمیتی کے چیئرمین نریپیندر مشرا، وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے بین الاقوامی ورکنگ صدر آلوک کمار اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے آل انڈیا رابطہ سربراہ رام لال نے دیا ہے۔اس کے بارے میں وی ایچ پی نے کہا، ’’رام مندر کےپروگرام کا دعوت نامہ آج صدر دروپدی مرمو کو سونپا گیاہے۔ انہوں نے (صدر مرمو) اس پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جلد ہی ایودھیا آنے کا وقت طے کریں گی۔
President Droupadi Murmu was given an invitation to the Ram Temple ‘Pran Pratishtha’ ceremony by Ayodhya Ram Temple Construction Committee Chairman, Nripendra Mishra, International Working President of Vishwa Hindu Parishad, Alok Kumar and RSS leader Ram Lal, today. pic.twitter.com/cVjVUlvs6k
— ANI (@ANI) January 12, 2024
نائب صدر جگدیپ دھنکھر کو دعوت نامہ ملا
نائب صدر جگدیپ دھنکھر کو بھی آلوک کمار اور نریپیندر مشرا نے ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ دیا تھا۔ دھنکھر نے اس دوران کہا تھا، ’’میں اپنی تین نسلوں کے ساتھ ایودھیا دھام ضرور آؤں گا اور آپ کو (دورے کے) وقت کے بارے میں بتاؤں گا۔ میں دعوت نامہ وصول کر کے بہت خوش ہوں۔دھنکھر نے کہا، “ہمارے آئین کی ضروری اقدار بھگوان رام سے لی گئی ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، آئین بنانے والوں نے بنیادی حقوق سے متعلق حصے میں بھگوان رام، سیتا اور لکشمن کی تصویر کشی کی ہے۔ اس سے رام راجیہ میں ان حقوق کے معنی کا اشارہ ملتا ہے۔
دراصل رام مندر پران پرتشٹھا پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت ہزاروں لوگ شرکت کریں گے۔اس دوران یہ سوال بار بار اٹھایا جارہا تھا کہ آخر صدر جمہوریہ کو کیوں دعو ت نہیں دی گئی ہے ۔ اپوزیشن کی جانب سے یہاں تک الزام لگایا گیا کہ صدر مرمو دلت خاتون ہیں اس لئے ان کو اس تقریب کا حصہ نہیں بنایا جارہا ہے ۔ حالانکہ اس دعوت کے بعد بھی صدر مرمو شاید ہی پران پرتشٹھا پروگرام میں شرکت کریں ۔چونکہ جو اشارے مل رہے ہیں اس کے مطابق پران پرتشٹھا پروگرام کے چند دنوں کے بعد صدر مرمو اور نائب صدر رام مندر کا دورہ کرسکتے ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔