Bharat Express DD Free Dish

Droupadi Murmu

کولکاتا کے رہنے والے انیش سرکار نے 2 نومبر 2024 کو محض 3 سال، 9 ماہ اور 6 دن کی عمر میں عالمی شطرنج فیڈریشن (فیڈے) کی کلاسیکل درجہ بندی حاصل کی۔ انہیں ابتدائی طور پر 1555 ریٹنگ پوائنٹس ملے۔ اس کے ساتھ ہی وہ فیڈے ریٹنگ حاصل کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ انیش نے اکتوبر 2024 میں مغربی بنگال کی ریاستی انڈر 9 شطرنج چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ چین کو ایک-صفر سے سے شکست دے کر ہندوستان نے 44 سال بعد ایشین گیمز میں خواتین ہاکی کا طلائی تمغہ جیتا، لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے براہِ راست کوالیفائی کیا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایشیائی کرکٹ میں ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’8واں خواتین ایشیا کپ خطاب جیتنے پر ہماری چیمپئنز کو بہت بہت مبارکباد۔‘‘امت شاہ نے مزید کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں اپنی شاندار بالادستی کے ذریعے بھارتی خواتین ٹیم نے ملک کو پرجوش کیا ہے اور لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک کا راستہ ہموار کیا ہے۔

اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما جزائر انڈمان اور نکوبار کے نئے لیفٹیننٹ گورنر ہوں گے۔ وہ فی الحال راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ ان کی مدت کار اگلے ہفتے ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد وہ لیفٹیننٹ گورنر بن جائیں گے۔

اپنے دورے کے دوران بختیار سعیدوف نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایک بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے، جہاں دونوں ممالک کے صنعت کار اور کاروباری رہنما اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور ازبکستان اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے دہلی کے جے ایل این اسٹیڈیم میں منعقدہ سولجراتھون 2026 میں حصہ لیا۔ ’رن فار سولجرز‘ مہم شہیدوں اور فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی راجا متھوپانڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویٹ لفٹنگ میں بھارت کے لیے ایک اور تمغہ حاصل ہونا باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا، "گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے 65 کلوگرام مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر راجا متھوپانڈی کو مبارکباد۔ ان کی کامیابی نے ہر بھارتی کو خوشی اور فخر کا احساس دلایا ہے۔

رومانیہ سے قبل صدر مرمو نے شمالی مقدونیہ کا دورہ کیا، جو ان کے تین ملکی دورے کا دوسرا مرحلہ تھا۔ دارالحکومت اسکوپیہ پہنچنے پر شمالی مقدونیہ کے وزیر خارجہ و خارجہ تجارت تیمچو موکنسکی نے ان کا استقبال کیا۔شمالی مقدونیہ میں صدر مرمو نے صدر گوردانا سیلیانوسکا داوکوا اور وزیر اعظم ہریستیجان میکوسکی سے ملاقات کی۔

مودی حکومت کی یونین کونسل آف منسٹرس کے حوالے سے ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ ریلوے کے وزیرمملکت رونیت سنگھ بٹونے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کے مشورے پر صدر دروپدی مرمو نے ان کا استعفیٰ فوری طورپرقبول کرلیا ہے۔

صدر مرمو نے تعلیم اور صلاحیت سازی کو بھارت-مالدووا تعلقات کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں تعلیمی تبادلوں اور ادارہ جاتی شراکت داری کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مالدووا کے پیشہ ور افراد کے لیے آئی ٹی ای سی  (آئی ٹی ای سی)   تربیتی نشستوں کی تعداد دوگنی کی جائے گی،