Bharat Express DD Free Dish

”شکیل احمد کی باتوں میں کوئی دم نہیں…“ کانگریس قیادت پر اٹھے سوال تو سابق رکن پارلیمنٹ ادت راج نے دیا سخت جواب

کانگریس کے سابق لیڈرشکیل احمد نے راہل گاندھی کی قیادت پرسوال اٹھاکرسیاسی گلیاروں میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے پارٹی میں الیکشن میں ہاراور داخلی جمہوریت کی کمی کی بات دوہرائی۔ جواب  میں کانگریس لیڈر ڈاکٹر ادت راج نے شکیل احمد کے الزامات کو بے بنیاد قراردیا اور راہل گاندھی کا بچاو کیا۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق لیڈرڈاکٹرشکیل احمد کے بیان سے سیاست گرما گئی ہے۔ شکیل احمد نے راہل گاندھی کی قیادت پرسوال اٹھایا ہے۔ شکیل احمد کے سوال اٹھائے جانے پرکانگریس کے لیڈرادت راج نے پلٹ وارکیا ہے اوران کی باتوں کوخارج کرتے ہوئے کہا کہ ان کی باتوں میں کوئی دم نہیں ہے۔ ڈاکٹرشکیل احمد کے بیان پرکانگریس لیڈرادت راج نے کہا کہ میں ان کے بیانوں سے متفق نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اچھے دنوں میں ڈاکٹرشکیل احمد کوبہت ساری ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔ وہ ہریانہ اوردہلی کے انچارج تھے۔ وہ ریاستی وزیررہے تھے۔ ڈاکٹرشکیل احمد نے کہا کہ انہیں آئین اوراقلیتوں کے حقوق کوبچانے کے لئے راہل گاندھی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہئے تھا۔ اگروہ کانگریس صدرکے طورپرششی تھرورکوووٹ دینا چاہتے تھے توانہیں دینا چاہئے تھا۔ پارٹی میں ایسے لوگ ہیں، جنہوں نے انہیں ووٹ دیا اورپارٹی کویہ پسند نہیں آیا۔ ان کی طرف سے دی گئی یہ دلیل ٹھیک نہیں ہے۔

راہل گاندھی کیوں محسوس کررہے ہیں غیرمحفوظ؟

ڈاکٹرادت راج نے کہا کہ ان کا ترک صحیح نہیں ہے۔ وہ ششی تھرور کو ووٹ دے سکتے تھے۔ ششی تھرور کو 10 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ پارٹی نے انہیں ووٹ دینے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی بڑے لیڈرہیں۔ وہ خود 2009 میں وزیراعظم بن سکتے تھے۔ انہوں نے کانگریس صدرعہدے سے استعفیٰ دیا۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی گزارش کرتی رہی کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔ وہ تو تیاگ (قربانی) دینے والے شخص ہیں۔ ایسے بے لوث انسان پرکسی طرح سے کیا الزام لگانا؟ راہل گاندھی عوامی لیڈرہیں، پھروہ کیوں غیرمحفوظ محسوس کریں گے؟

شکیل احمد نے راہل گاندھی کی قیادت پراٹھائے سوال

اس سے پہلے کانگریس کے سابق لیڈراورسابق وزیرشکیل احمد نے پارٹی کی مسلسل انتخابی شکست پرکانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی پرجم کرتنقید کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اندران موضوعات کوحل کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ ساتھ ہی ٹاپ لیڈرشپ میں قابلیت اورصلاحیت  کی کمی ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی پرطنزکرتے ہوئے کہا تھا کہ راہل گاندھی چاہیں تو بھی کانگریس کودوسرے نمبرسے نیچے نہیں لے جاسکتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ باقی سبھی پارٹیاں صرف ایک ریاست میں ہیں۔ شکیل احمد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ راہل گاندھی، مقبول اور پرانے لیڈران کے ساتھ مل کرکام کرنے میں”غیرمحفوظ“ محسوس کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read