کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی۔ (راہل گاندھی)
مودی 3.0 کے نئے وزرا کو راہل گاندھی نے این ڈی اے کا پریوارمنڈل بتایا ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹرشیئرکیا ہے، جس میں ان وزرا کے نام ہیں، جن کے والد یا فیملی کے دیگراراکین پہلے سیاست میں رہ چکے ہیں۔ ان میں کئی لیڈرتو ایسے ہیں، جن کے والد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ تک رہ چکے ہیں۔
مودی کے تیسری مدت کارمیں وزیربنائے گئے لیڈران کو پیرکی دیرشام قلمدان تقسیم کئے گئے تھے۔ منگل کو راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے اس کابینہ کو این ڈی اے کا پریوار منڈل بتایا۔ لیڈران کے نام کا پوسٹر شیئرکرتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر بھی بڑا حملہ بولا ہے۔
راہل گاندھی نے کیا لکھا؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر راہل گاندھی نے جو پوسٹر شیئر کیا ہے، ان میں 20 لیڈران کے نام لکھے ہیں، ان میں بی جے پی کے ساتھ ساتھ اتحادی پارٹیوں کے لیڈران کے نام بھی شامل ہیں۔ پوسٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ نسلوں کی جدوجہد، خدمت اور قربانی کی روایت کو پریوارواد کہنے والے اپنے سرکاری فیملی کو اقتدار کی وصیت تقسیم کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے مزید لکھا ہے کہ اسی قول وفعل (کتھنی اور کرنی) کے فرق کو نریند رمودی کہتے ہیں۔
पीढ़ियों के संघर्ष, सेवा और बलिदान की परंपरा को परिवारवाद कहने वाले अपने ‘सरकारी परिवार’ को सत्ता की वसीयत बांट रहे।
कथनी और करनी के इसी फर्क को नरेंद्र मोदी कहते हैं! pic.twitter.com/eAlfemxAJk
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 11, 2024
راہل گاندھی کی رائے بریلی میں اظہارتشکر تقریب
راہل گاندھی کی رائے بریلی میں آج اظہارتشکر تقریب منعقد کی گئی ہے۔ امید ہے کہ راہل گاندھی رائے بریلی اور وائناڈ میں سے کسی ایک سیٹ کو چھوڑنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اس تقریب میں سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی حصہ لے رہی ہیں۔ تقریب سے پہلے امیٹھی کے رکن پارلیمنٹ کے ایل شرما نے کہا ہے کہ یہاں کی عوام چاہتی ہے کہ راہل گاندھی رائے بریلی سے ہی رکن پارلیمنٹ رہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے رائے بریلی سے ہی راہل گاندھی کے رکن پارلیمنٹ رہنے کو اپنی ذاتی خواہش کا بھی اظہارکیا ہے۔