Bharat Express

PM Modi will address a Huge Gathering in Thrissur: تریشور میں وزیر اعظم مودی عوامی جلسے کو کریں گے خطاب، جگہ جگہ پر لگائے گئے پوسٹر، بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں خواتین

ستمبر2023 میں خصوصی سیشن کے دوران پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل منظور ہونے کے بعد بی جے پی کی ریلی، ”شریتری شکتی مودککوپم (مودی کے ساتھ خواتین کی طاقت) مہیلا سنگمم“ کو وزیراعظم کے استقبال کے طور پرپیش کیا جا رہا ہے۔

تریشور میں وزیر اعظم مودی کے انتظار میں خواتین۔

وزیراعظم نریندرمودی بدھ کے روزتھریسورمیں دولاکھ خواتین کے اجتماع سے خطاب کریں گے اورایک کلومیٹرطویل روڈ شو کریں گے۔ پچھلے پانچ سالوں میں مودی کا تھریسورکا یہ دوسرا دورہ ہے۔ وزیراعظم کو لے کرخواتین میں ایک الگ قسم کا جوش دیکھا جا رہا ہے۔ تھریسورمیں مختلف مقامات پروزیراعظم مودی کے پوسٹرلگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی ریاست میں اپنی لوک سبھا انتخابی مہم شروع کرنے کے لئے تیارہے۔
مودی کے ساتھ خواتین کی طاقت
ستمبر 2023 میں خصوصی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں خواتین کے ریزرویشن بل کی منظوری کے بعد بی جے پی کی ریلی، “شریتری شکتی مودککوپم (مودی کے ساتھ خواتین کی طاقت) مہیلا سنگم” کو وزیراعظم کے استقبال کے طورپرپیش کیا جا رہا ہے۔ خواتین نے کہا کہ ہم پی ایم مودی کا انتظارکررہے ہیں۔ ہم جلد ازجلد ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ پی ایم مودی کی قیادت میں ہندوستان مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ خواتین نے کہا کہ وزیراعظم دنیا کے مقبول ترین لیڈرہیں۔


بی جے پی کی کیرالہ یونٹ کے زیر اہتمام پروگرام
‘شریتری شکتی مودککوپم’ کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا انعقاد بی جے پی کی کیرلا یونٹ نے کیا ہے تاکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خواتین کے ریزرویشن بل کو کامیابی سے پاس کرنے پروزیراعظم نریندر مودی کومبارکباد پیش کی جا سکے۔

-بھارت ایکسپریس