وزیراعظم مودی نے اتوار کے روز نیدرلینڈس کے وزیراعظم روب جیٹن کے ساتھ دنیا کے مشہور آبی انتظامی ڈھانچے آفسلوئٹ ڈائک کا دورہ کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ نیدرلینڈس نے واٹر مینجمنٹ کے شعبے میں غیر معمولی اور انقلابی کام کیا ہے، جس سے پوری دنیا سیکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آبپاشی، سیلاب سے تحفظ اور اندرونِ آبی گزرگاہوں کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ آفسلوئٹ ڈائک 32 کلومیٹر طویل ڈیم اور سڑک پر مشتمل ایک عظیم منصوبہ ہے، جو نیدرلینڈس کو شمالی سمندر سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ میٹھے پانی کے ذخیرے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ اسے سیلاب کنٹرول اور زمین کی بازیابی کے عالمی ماڈل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان موسمیاتی تبدیلی، پائیدار انفراسٹرکچر اور جدید واٹر مینجمنٹ حل کے شعبوں میں مشترکہ عزم کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
Een gebied waarop Nederland baanbrekend werk heeft verricht, is waterbeheer. De hele internationale gemeenschap kan hier veel van leren.
Vanmorgen heb ik de kans gehad om de Afsluitdijk te bezoeken en inzicht te krijgen in de belangrijkste kenmerken van dit project. Ik ben… pic.twitter.com/idjsR9SuJv
— Narendra Modi (@narendramodi) May 17, 2026
کلپسر پروجیکٹ پر تکنیکی تعاون
دورے کے دوران ہندوستان کے مجوزہ کلسپر پروجیکٹ پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ یہ منصوبہ خلیجِ کھمبھات میں میٹھے پانی کا بڑا ذخیرہ تیار کرنے، سمندری توانائی، آبپاشی اور ٹرانسپورٹ نظام کو یکجا کرنے کے مقصد سے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہندوستان کی وزارت جل شکتی اور نیدرلینڈس کی وزارت انفراسٹرکچر و واٹر مینجمنٹ کے درمیان تکنیکی تعاون کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کا خیرمقدم کیا گیا۔
اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی رفتار
وزیراعظم مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے نیدرلینڈس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی رفتار ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے وسائل، سیمی کنڈکٹر، اختراع، دفاع، پائیداری اور نقل و حرکت سمیت مختلف شعبوں میں مستقبل کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے نیدرلینڈس حکومت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور نیدرلینڈس کی دوستی آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم مودی 15 مئی کو اپنے چار ملکی یورپی دورے کے تحت نیدرلینڈس پہنچے تھے۔ اس دورے میں ان کے اگلے پڑاؤ سوئیڈن، ناروے اور اٹلی ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
