Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Speech In Rajya Sabha: ”مودی تیری قبر کھدے گی‘‘، راجیہ سبھا میں وزیراعظم مودی نے بتایا کانگریس کیوں لگاتی ہے ایسے نعرے

وزیراعظم مودی نے راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پراظہارتشکرکی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس پارٹی پرسخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی یہ ہضم نہیں کرسکتی کہ مودی وزیراعظم کیسے بن گئے۔

PM Modi US trade deal Rajya Sabha:وزیراعظم نریندرمودی راجیہ سبھا میں صدرکے خطاب کی تحریک پربحث کا جواب دے رہے ہیں۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے پہلی بار امریکی تجارتی معاہدے (انڈیا یوایس ٹریڈ ڈیل) کے بارے میں بات کی۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا کوچیلنجزکا سامنا ہے۔ ایک نیا ورلڈ آرڈربن رہا ہے اوراس نئے ورلڈ آرڈرمیں دنیا کا جھکاؤ ہندوستان کی طرف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے دورحکومت میں کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوا۔ کانگریس کی وجہ سے ملک کی معیشت پچھڑرہی ہے۔ آج ملک پالیسی کی بنیاد پرچل رہا ہے۔ ہم نے یورپی یونین کے ساتھ مدرآف ڈیلزپردستخط کئے ہیں۔ آج بھارت نے امریکہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

کانگریس پی ایم مودی کی قبرکیوں کھودنا چاہتی ہے؟

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہم ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے زمین تیارکررہے ہیں۔ کانگریس مودی کی قبرکھودنے کے لئے پروگرام کررہی ہے۔ محبت کی دکان کھولنے والے نعرے لگا رہے ہیں ’’مودی تیری قبرکھدے گی‘‘۔ یہ کیسی محبت کی دکان ہے؟ جوملک کے کسی بھی شہری کی قبرکھودنے کی بات کرتی ہے۔ کیا یہ آئین کی توہین نہیں ہے؟ وزیراعظم مودی نے اس کی کئی بڑی وجوہات بتائی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ نہروجی نے ملک کے ساتھ ناانصافی کی۔ انہوں نے سندھ-طاس معاہدہ پردستخط کرکے بہت بڑی غلطی کی۔ ہم نے اس معاہدے کوروک دیا، توآپ مودی کی قبرکھودنے کے نعرے لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا مسئلہ کچھ اورہے۔ وہ یہ نہیں سمجھ سکتے کہ مودی اس مقام تک کیسے پہنچے اوروہ اب تک کیسے ہیں۔ اس لئے انہیں باہرنکلنے کا ایک ہی راستہ نظرآتا ہے: مودی تیری قبرکھدے گی۔ کانگریس نے کبھی بھی اسٹارٹ اپ کلچرکوفروغ نہیں دیا۔ وہ اپنے اسٹارٹ اپ کوبھی بہترنہیں کرسکتے۔ ہماری حکومت نے آج 200,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کوسپورٹ کیا ہے، لیکن ان کے پاس ایک ہی آپشن ہے: ’’مودی تیری قبرکھدے گی‘‘۔

وزیراعظم مودی نے کہا- اس سے قبل ملک بھرمیں بارباریہ خبریں منظرعام پرآتی تھیں کہ فوج کے پاس گولہ بارود، بلٹ پروف جیکٹس اوربرف میں کھڑے ہونے کے لیے جوتے بھی نہیں ہیں۔ ہم نے اپنے فوجیوں کے لیے ملکی خزانے کوکھول دیا۔ اس لیے ان کے پاس مودی کی قبرکھودنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ کانگریس کولگتا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی ان کی جاگیرہے۔ وہ پریشان ہیں کہ مودی اس مقام تک کیسے پہنچے۔ جواہرلال نہرونے ملک کے ساتھ بہت نا انصافی کی اورہم نے اسے درست کیا۔ ہم نے آرٹیکل 370 کوختم کیا، اس لیے وہ میری قبرکھودنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہم نے شمال مشرق میں امن قائم کیا اورپاکستانی دہشت گردوں کوان کے گھروں میں گھس کرجواب دیا، اس لئے وہ میری قبرکھودنا چاہتے ہیں۔ ہم آپریشن سندورکرتے ہیں، جس سے انہیں پریشانی ہوتی ہے، اس لئے وہ مودی کی قبرکھودتے ہیں۔ ہم ماؤ نوازدہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرتے ہیں۔

25 سالوں سے مجھے ایوان میں گالی پڑتی ہے: وزیراعظم مودی

وزیراعظم مودی نے کانگریس پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے بعد بھی بیان دیں گے کہ دیکھووزیراعظم راجیہ سبھا میں بھی رورہا تھا۔ گزشتہ 25 سال میں پارلیمنٹ کا ایک بھی سیشن ایسا نہیں گیا، جس میں مودی کو اس پارلیمنٹ میں گالی دینے کا کام نہ ہوا ہو۔ مجھ سے کسی نے میری صحت کا رازپوچھا، میں نے کہا تھا کہ دوکلوگرام اورمیں نے کہا کہ میں دو کلوگالی برداشت کرتا ہوں، وہ مودی کی قبرکیوں کھودنا چاہتے ہیں؟ یہ نعرہ نہیں، ان کے اندرکی سرخی کا عکاس ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read