Bharat Express DD Free Dish

Congress MP Rahul Gandhi: راہل گاندھی نے حکومت کے سامنے رکھے تین مطالبات، دھرمیندر پردھان استعفیٰ دیں، وزیر اعظم مودی مانگیں معافی،…

راہل گاندھی نے کہا کہ “دھرمیندر پردھان اب صرف ایک وزیر نہیں رہے بلکہ وہ تعلیمی نظام میں بدعنوانی اور طلبہ کے مستقبل کو پہنچنے والے نقصان کی علامت بن چکے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے نوجوان اور طلبہ ہیں، لیکن موجودہ صورتحال میں انہی کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے طلبہ کے دیگر دو مطالبات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بھی کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔

نئی دہلی : نیٹ پیپر لیک اور امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز یعنی آج  پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلبہ سے ان کی بات ہوئی ہے اور طلبہ نے تین ایسے بنیادی مطالبات رکھے ہیں جن پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔راہل گاندھی نے کہا کہ طلبہ کا پہلا اور سب سے اہم مطالبہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کا ماننا ہے کہ تعلیمی نظام میں جوابدہی طے ہونی چاہیے اور موجودہ حالات کے لیے وزیر تعلیم ذمہ دار ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ دھرمیندر پردھان بدعنوان، نااہل اور اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ دھرمیندر پردھان کو وزارت تعلیم سے ہٹا کر کسی دوسری وزارت کی ذمہ داری دی جائے، قابل ذکر بات یہ  ہے کہ ان کے مطابق ایسا کرنا مسئلے کا حل نہیں ہوگا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ “دھرمیندر پردھان اب صرف ایک وزیر نہیں رہے بلکہ وہ تعلیمی نظام میں بدعنوانی اور طلبہ کے مستقبل کو پہنچنے والے نقصان کی علامت بن چکے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے نوجوان اور طلبہ ہیں، لیکن موجودہ صورتحال میں انہی کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے طلبہ کے دیگر دو مطالبات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بھی کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ راہل گاندھی کے مطابق دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف مبینہ طاقت کے استعمال اور سخت کارروائی کے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔تیسرے مطالبے کے طور پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک بھر کے طلبہ سے عوامی طور پر معافی مانگیں۔ راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ حکومت کو طلبہ کے خدشات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور ان کے مستقبل سے جڑے معاملات پر فوری اور مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read