Bharat Express

Vande Bharat Express from Ajmer to Delhi: راجستھان کو ملی پہلی وندے بھارت، وزیر اعظم مودی نے دکھائی ہری جھنڈی، اشوک گہلوت کی جم کر کی تعریف

وزیر اعظم مودی نے سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو کا نام لئے بغیر کہا کہ حالت یہ تھی کہ ریلوے کی بھرتیاں سیاسی ہوتی تھیں۔ غریب لوگوں کی زمین چھین کر انہیں ریلوے میں نوکری کا جھانسہ دیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی-اجمیر کے لئے پہلی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ (تصویر: اے این آئی)

Vande Bharat Express: وزیراعظم نریندر مودی (PM Modi)  نے اجمیر سے دہلی چھاؤنی تک راجستھان کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین (Vande Bharat Express) کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ راجستھان کی سرزمین کو آج پہلی وندے بھارت ٹرین مل رہی ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ دہلی کینٹ-اجمیر وندے بھارت ایکسپریس سے جے پور سے دہلی آنا جانا اورآسان ہوجائے گا۔ یہ راجستھان کے سیاحت میں بھی بہت معاون ہوگی۔ گزشتہ 2 ماہ میں یہ چھٹی وندے بھارت ہے، جسے ہری جھنڈی دکھانے کا مجھے شرف حاصل ہوا۔

ریلوے کی بھرتیوں میں سیاست ہوتی تھی: وزیر اعظم

پی ایم مودی نے سابق وزیرریلوے لالو پرساد یادو کا نام لئے بغیرکہا کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ ریلوے جیسا اہم نظام، جوعام آدمی کی زندگی کا اتنا بڑا حصہ ہے، کو بھی سیاست کا اکھاڑا بنا دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حالت یہ تھی کہ ریلوے میں بھرتیوں میں سیاست ہوتی تھی۔ غریب لوگوں کی زمینیں چھین کرانہیں ریلوے میں نوکری کا جھانسہ دیا گیا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ وندے بھارت پہلی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین ہے جو ہندوستان میں بنائی گئی ہے۔ وندے بھارت پہلی ایسی ٹرین ہے جواتنی کامپیکٹ اورمؤثرہے۔ وندے بھارت پہلی ملکی سیکورٹی سسٹم کے مطابق ہے۔ یہ ریلوے کی تاریخ کی پہلی ٹرین ہے، جس نے بغیرکسی اضافی انجن کے سہیادری گھاٹ کی اونچی چڑھائی مکمل کی۔

وزیراعظم مودی نے اشوک گہلوت کی جم کر کی تعریف

وزیراعظم مودی نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی گہما گہمی میں وہ کئی بحران سے گزر رہے ہیں۔ اس کے باوجود ترقیاتی کاموں کے لئے وقت نکال کر آئے، ریلوے پروگرام میں حصہ لیا۔ اس لئے اظہار تشکر اور استقبال بھی کرتا ہوں۔ اس کے بعد بھی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جو کام آزادی کے فوراً بعد ہونا چاہئے تھا، اب تک نہیں ہو پایا، لیکن آپ کا مجھ پر اتنا بھروسہ ہے، آپ نے وہ کام بھی آپ نے میرے سامنے رکھے ہیں۔ آپ کا اعتماد ہماری دوستی کی طاقت ہے۔ ایک دوست کے ناطے جو آپ بھروسہ رکھتے ہیں، اس کے لئے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  وزیراعظم مودی نے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے کہا کہ آپ کے دونوں ہاتھ میں لڈو ہیں۔ اشوک گہلوت سے کہا کہ وزیر ریل اشونی ویشنو بھی راجستھان سے اور ریلوے بورڈ کے چیئرمین انل کمار لاہوٹی بھی آپ کی ہی ریاست سے ہیں۔ اس لئے آپ کے دونوں ہی ہاتھوں میں لڈو ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم مودی نے اشوک گہلوت کو پروگرام میں شامل ہونے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

اشوک گہلوت کا وزیراعظم مودی اور وزیر ریل کو مشورہ

اجمیر-دہلی کینٹ وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ میں وزیراعظم کا استقبال اور شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اب وندے بھارت ٹرین جس کی اپنی اہمیت ہے اور وہ اب راجستھان میں بھی چلنے لگی ہے۔ میرے پاس کچھ مشورے ہیں، راجستھان کی جغرافیائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریلوے کے نیٹ ورک زیادہ سے زیادہ ہوں۔ وزیراعظم سے اور ہمارے وزیر ریلوے سے کہوں گا کہ راجستھان میں زیادہ سے زیادہ کام ہو، آپ اس پر دھیان دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دہلی حکومت بنام لیفٹیننٹ گورنر جنگ، سپریم کورٹ نے پوچھا- ’وزراء کی کونسل کے مشورے کے بغیر کیسے کام کرسکتے ہیں ایل جی؟‘

مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے آج راجستھان کے عوام کو سیکنڈ جنریشن (دوسری نسل) کی جدید وندے بھارت ٹرین دی ہے۔ اجمیر کو دہلی سے جوڑنے والی یہ وندے بھارت ٹرین راجستھان کی پہلی اورملک کی 15ویں وندے بھارت ٹرین ہے۔ راجستھان میں ریلوے کے کاموں کو تیز کرنے کے لئے وزیراعظم نے مزید بجٹ مختص کیا ہے۔ 2014 سے پہلے کے سال میں تقریباً 650 کروڑ کے آس پاس کا بجٹ تھا، 23-2022 میں راجستھان کے لئے اسے بڑھا کر9500 کروڑکر دیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس