Vande Bharat Train Derails: پونے ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتری، بڑا حادثہ ٹل گیا، تمام مسافر محفوظ
مہاراشٹر کے شہر پونے میں واقع ریلوے اسٹیشن پر پیر کی شام ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا، جب وندے بھارت ایکسپریس کی ایک بوگی اچانک پٹری سے اتر گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ممبئی سے سولہاپور جانے والی ٹرین پلیٹ فارم نمبر تین پر داخل ہو رہی تھی۔
PM Modi flags off Vande Bharat sleeper train: ملک کو پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کی سوغات، وزیراعظم مودی نے دکھائی ہری جھنڈی
مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرین میں جدید سسپنشن سسٹم، خودکار دروازے اور بہتر برتھ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ سفر کے دوران مسافروں کو علاقائی پکوانوں کا ذائقہ ملے گا، جن میں بنگالی اور آسامیہ کھانے شامل ہوں گے۔ یہ ٹرین ہفتے میں چھ دن چلائی جائے گی۔
Vande Bharat Sleeper Train: وزیر اعظم مودی کے دورے پر مالدا میں جشن کا سماں، عوام نے وندے بھارت سلیپر ٹرین کے افتتاح کو ’فخر کا لمحہ‘ قرار دیا
مغربی بنگال کے مالدا ٹاؤن ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کے روز غیر معمولی جوش و خروش اور جشن جیسا ماحول دیکھنے کو ملا، جہاں ہزاروں افراد وزیر اعظم مودی کی آمد اور ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر کوچ ٹرین کے افتتاح کے منتظر نظر آئے۔ ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف کے علاقوں میں عوام کا جمِ غفیر جمع تھا۔
Vande Bharat Sleeper Train: نئے سال پر ریلوے کا بڑا تحفہ: پہلی وندے بھارت سلیپر کا روٹ فائنل، جانئے کب چلے گی پہلی بلیٹ ٹرین
نئے سال کے موقع پر بھارتی ریلوے نے مسافروں کو ایک تاریخی تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ طویل انتظار کے بعد ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کو پٹری پر اتارنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ریلوے وزیر اشونی ویشنو کے مطابق اس جدید سلیپر ٹرین کا روٹ بھی فائنل ہو چکا ہے اور یہ کولکاتا سے گوہاٹی کے درمیان چلائی جائے گی۔
Prime Minister Modi Gift New Vande Bharat Trains : وزیراعظم مودی دیں گے چار نئی وندے بھارت ٹرینوں کا تحفہ، کہا- ”یہ ٹرینیں کنیکٹیوٹی اور ترقی کی نئی علامت ہیں“
وزیراعظم نریندر مودی آج ملک کی جدید ریل خدمات میں ایک اور سنگ میل کے طور پر چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان ٹرینیں کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ”وندے بھارت ایکسپریس کنیکٹیوٹی، سہولت اور مسافروں کے آرام کو نئی بلندی پر لے جائے گی“۔
PM Modi will flag off 4 new vande bharat trains: وزیر اعظم مودی 8 نومبر کو کریں گے وارانسی کا دورہ ، 4 نئی وندے بھارت ٹرینوں کو دکھائیں گے ہری جھنڈی
بھارت کی جدید ریل انفراسٹرکچر کے توسیع کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی 8 نومبر کو صبح تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر وارانسی کا دورہ کریں گے اور چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
Bharatiya Railways Introduces New System: ٹرینوں میں مسافروں کی کمبل سے متعلق شکایات دور کرنے کے لیے ریلوے نے کیا نئی سہولت کا آغاز
بھارتی ریلوے نے اے سی کلاس کے مسافروں کے لیے نئی سہولت شروع کی ہے۔ اب مسافروں کو سفر کے دوران مفت میں کمبل کا کور دیا جائے گا، جس سے سفر مزید آرام دہ اور محفوظ ہوگا۔
Amit Shah: امت شاہ نے بنگلورو میٹرو یلو لائن اور وندے بھارت ٹرینوں کے افتتاح پر عوام کو دی مبارکباد
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہی دن میں بنگلورو کے راگی گڈا میٹرو اسٹیشن سے نمّا میٹرو کی یلو لائن کا افتتاح کیا، جو آر وی روڈ سے بومہ سندرا تک تقریباً 19 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل ہے۔
Farooq Abdullah: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ماتا ویشنو دیوی کے درشن کیے، کہا-یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے یہ موقع ملا
فاروق عبداللہ کے ساتھ خطے کے نائب وزیر اعلی سریندر چودھری، خوراک اور شہری سپلائی کے وزیر ستیش شرما اور پارٹی کے کئی سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔
PM Modi in Jammu and Kashmir Today :پی ایم مودی آج جموں و کشمیر کو 46 ہزار کروڑ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا دیں گے تحفہ
پی ایم مودی نے لکھا، "فن تعمیر کا ایک غیر معمولی کارنامہ ہونے کے علاوہ، چناب ریل برج جموں اور سری نگر کے درمیان رابطے کو بہتر بنائے گا۔ آنجی پل ہندوستان کا پہلا کیبل پر چلنے والا ریل پل ہے جو چیلنجنگ خطوں میں ہے۔"





