Bharat Express DD Free Dish

Vande Bharat Express Accident: ہزاری باغ ٹاؤن ریلوے اسٹیشن کے قریب لوپ لائن کے پاس وندے بھارت سے ٹکرائی گائے، ٹلا بڑا حادثہ

ریلوے اسٹیشن کے قریب ہونے کی وجہ سے ٹرین کی رفتار کم تھی جس کی وجہ سے گائے کو معمولی چوٹیں آئیں اور ٹرین کو بھی زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور اسٹیشن کے عملے کی بروقتی کے باعث آمد و رفت میں دیر تک خلل نہیں پڑا۔

وندے بھارت ٹرین

رانچی-پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس کے ذریعے کل شام تقریباً سات بجے رانچی سے پٹنہ جاتے ہوئے ہزاری باغ ریلوے اسٹیشن سے محض 400 میٹر دور لوپ لائن کے قریب ایک گائے وندے بھارت ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے وندے بھارت ٹرین کو وہیں پر کچھ دیر کے لیے روکا گیا اور آمد و رفت میں خلل پڑا تاہم صفائی ملازمین اور اسٹیشن کے عملے نے فوری طور پر راستہ صاف کیا اور وندے بھارت ہزاری باغ ٹاؤن ریلوے اسٹیشن پہنچی اور وقت پر پٹنہ کے لیے روانہ ہو گئی لیکن وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے راستے میں جانور کے آجانے سے  ائک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ چونکہ وندے بھارت ٹرین کی رفتار بہت زیادہ ہوتی ہے اور ایسی حالت میں کسی بھی جانور کا اچانک سامنے آجانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ حالانکہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہونے کی وجہ سے ٹرین کی رفتار کم تھی جس کی وجہ سے گائے کو معمولی چوٹیں آئیں اور ٹرین کو بھی زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور اسٹیشن کے عملے کی بروقتی کے باعث آمد و رفت میں دیر تک خلل نہیں پڑا۔ لیکن ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے، اسٹیشن انتظامیہ کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read