Bharat Express DD Free Dish

PM Modi speaks with French President Macron: پی ایم مودی اور میکرون کے درمیان ہوئی فون پر بات چیت، دو طرفہ اور عالمی امور پر کیا تبادلہ خیال

اپریل میں پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد میکرون نے 12 جون کو وزیر اعظم مودی سے فون پر رابطہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ فرانس اس مشکل وقت میں ہندوستان اور اس کے شہریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ فرانس اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

پی ایم مودی اور میکرون کے درمیان ہوئی فون پر بات چیت۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کے روز فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈران نے دو طرفہ تعلقات بشمول روس یوکرین جنگ اور مغربی ایشیا میں جاری بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

میکرون نے غزہ کی صورتحال پر خیالات کا کیا اظہار

بتایا گیا کہ دونوں لیڈران نے یوکرین اور مغربی ایشیا کے خطے میں جاری تنازعات کے پرامن حل کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر میکرون نے واشنگٹن میں یورپ، امریکہ اور یوکرین کے لیڈران  کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کا اندازہ شیئر کیا اور غزہ کی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وہیں، وزیر اعظم مودی نے تنازعات کے پرامن حل اور جلد از جلد امن و استحکام کی بحالی کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

ہند-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ مضبوط کرنے کا عزم

اس کے علاوہ دونوں لیڈران  نے تجارت، دفاع، سول نیوکلیئر تعاون، ٹیکنالوجی اور توانائی سمیت دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور سال 2026 کو ’اینوویشن کا سال‘ کے طور پر شاندار طریقے سے منانے پر اتفاق کیا۔

صدر میکرون نے ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے جلد اختتام کے لئے بھی حمایت کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ دونوں لیڈران  نے تمام مسائل پر رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس سے پہلے پی ایم مودی نے جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد پی ایم مودی نے اپنے ‘X’ اکاؤنٹ پر لکھا تھا، ’’میرے دوست صدر ایمانوئل میکرون سے بات کرنا اور مختلف مسائل پر بات کرنا ہمیشہ ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے۔ ہندوستان اور فرانس ہماری زمین کے مفاد میں مل کر کام کرتے رہیں گے۔‘‘

آپ کو بتا دیں کہ اپریل میں پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد میکرون نے 12 جون کو وزیر اعظم مودی سے فون پر رابطہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ فرانس اس مشکل وقت میں ہندوستان اور اس کے شہریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ فرانس اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read